ذی قار میں مظاہروں کے دوران زخمی ہونے والے کئی مظاہرین کو تشویشناک حالت میں الکفیل ہسپتال لایا جا چکا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے الکفیل ہسپتال کی طبی ماہرین پر مشتمل میڈیکل ٹیم ذی قار میں ناصرف زخمی ہونے والے مظاہرین کو طبی سہولیات اور علاج فراہم کر رہی ہے بلکہ ایسے مظاہرین جن کی حالت تشویشناک ہے یا جنھیں مزید علاج یا سرجری کی ضرورت ہے کوایمبولنسز کے ذریعے الکفیل ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

اب تک کئی مظاہرین کو تشویشناک حالت میں الکفیل ہسپتال بھجوایا جا چکا ہے اور ہسپتال کا طبی عملہ اور ماہرین ایسے مظاہرین کو بہترین علاج فراہم کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام مظاہرات کے آغاز سے لے کر اب تک نہ صرف پرامن مظاہرین کو اخلاقی اور لاجسٹک سپورٹ فراہم کر رہا ہے بلکہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا الکفیل ہسپتال زخمی ہونے والے مظاہرین کو بلامعاوضہ طبی سہولیات اور علاج بھی فراہم کر رہا ہے۔ الکفیل ہسپتال کی جانب سے زخمی ہونے والے مظاہرین کے علاج کے لئے کئی فری میڈیکل کیمپس بھی لگائے گئے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: