اعلی دینی قیادت: مظاہروں کا پر امن اور تشدد و تخریبکاری سے خالی رکھنا ہر ایک کی ذمہ داری ہے

اعلی دینی قیادت کے خصوصی نمائندے علامہ شیخ عبد المہدی کربلائی (دام عزہ) نے (9 ربيع الثانی 1441هـ) بمطابق (6 دسمبر 2019ء) کو روضہ مبارک امام حسین(ع) میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کے دوران اعلی دینی قیادت آيت الله العظمى سيّد علی حسینی سيستانی (دام ظلّه الوارف) کے نجف اشرف میں قائم دفتر سے موصول ہونے والا بیان حاضرین کے سامنے پڑھا کہ جس میں انھوں نے فرمایا:

........ مظاہروں کا پر امن اور تشدد و تخریبکاری سے خالی رکھنا بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہے اور یہ ہر ایک کی ذمہ داری ہے، اسی طرح سے سیکورٹی فورسز کی ذمہ داری ہے کہ کہ پرامن مظاہرین کی حفاظت کریں اور انھیں مکمل آزادی کے ساتھ اپنے مطالبات پیش کرنے کی سہولت فراہم کریں، اور اسی طرح سے مظاہرین کی بھی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ تخریبکاروں کو مظاہرین کا لبادہ اوڑھنے اور مظاہرین کی صفوں میں گھس کر سیکورٹی فورسز اور املاک عامہ و خاصہ پر حملے کونے اور عوام کے مفادات کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہ دیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: