اعلی دینی قیادت مظاہروں میں شامل کسی بھی گروہ کو اپنا نام استعمال کرنے سے منع کرتی ہے

اعلی دینی قیادت کے خصوصی نمائندے علامہ شیخ عبد المہدی کربلائی (دام عزہ) نے (9 ربيع الثانی 1441هـ) بمطابق (6 دسمبر 2019ء) کو روضہ مبارک امام حسین(ع) میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کے دوران اعلی دینی قیادت آيت الله العظمى سيّد علی حسینی سيستانی (دام ظلّه الوارف) کے نجف اشرف میں قائم دفتر سے موصول ہونے والا بیان حاضرین کے سامنے پڑھا کہ جس میں انھوں نے فرمایا:

........ اسی طرح ہم اس بات کو ایک بار پھر واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ قطع نظر وابستگیوں اور رجحانات کے دینی قیادت بغیر کسی تفریق کے تمام عراقی عوام کے ساتھ ہے، اور ہر ممکن حد تک وہ عراقی عوام کے مفادات کے تحفظ کے لیے کام کر رہی ہے، اصلاح کا مطالبہ کرنے والے مظاہرین میں شامل کسی بھی گروہ کو دینی قیادت کا نام استعمال نہیں کرنا چاہیے تاکہ دینی قیادت صرف ایک گروہ کے لیے شمار نہ ہو۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: