اعلی دینی قیادت: قتل، اغوا اور ہر قسم کے حملوں کے واقعات کی ہم پرزور مذمت کرتے ہیں

اعلی دینی قیادت کے خصوصی نمائندے اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی (دام عزہ) نے (16 ربیع الثانی 1441ھ) بمطابق (13دسمبر 2019ء) کو روضہ مبارک امام حسین(ع) میں نماز جمعہ پڑھائی اور آيت الله العظمى سيّد علی حسینی سيستانی (دام ظلّه الوارف) کے نجف اشرف میں قائم دفتر کی طرف سے صادر بیان پڑھا جس میں انھوں نے فرمایا:
........ قتل، اغوا اور ہر قسم کے حملوں کے واقعات کی ہم پرزور مذمت کرتے ہیں، کہ جن میں سے ایک وثبة کے علاقے میں گزشتہ روز پیش آنے والا وحشیانہ، خوفناک اور بھیانک جرم بھی ہے ہم متعلقہ حکام سے اپنی ذمہ داری ادا کرنے، ان جرائم کا ارتکاب کرنے والے افراد کو پکڑنے اور انصاف کے کٹہرا میں کھڑا کرنے کا مطالبہ کرتے ہی۔ ہم اس قسم کے واقعات کے تکرار کے ملکی امن و استحکام اور احتجاج پر براہ راست پڑنے والے منفی اثرات سے خبردار کرتے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: