اعلی دینی قیادت: اقتدار کا سرچشمہ عوام ہے، حکومت اپنی قانونی حیثیت بھی عوام سے ہی حاصل کرتی ہے-

اعلی دینی قیادت کے خصوصی نمائندے علامہ شیخ عبد المہدی کربلائی (دام عزہ) نے (23 ربيع الثانی 1441هـ) بمطابق (20 دسمبر 2019ء) کو روضہ مبارک امام حسین(ع) میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کے دوران اعلی دینی قیادت کا بیان پڑھتے ہوئے فرمایا:

اعلی دینی قیادت نے ایک بار پھر اس بات پر زور دیا ہے کہ اقتدار کا سرچشمہ عوام ہے اور عوام سے ہی حکومت اپنی قانونی حیثیت کی توثیق حاصل کرتی ہے، (اور اسی بات کا اقرار دستور بھی کرتا ہے) لہذا موجودہ بحران سے نکلنے، حالات کے نامعلوم سمت میں جانے سے روکنے، انتشار اور اندرونی خانہ جنگی سے بچنے کے لیے قریب ترین اور محفوظ ترین راستہ قبل از وقت انتخابات کے ذریعے عوام کی طرف رجوع کرنا ہے، انتخابات کے لیے منصفانہ قانون سازی، آزاد و مستقل الیکشن کمیشن کی تشکیل اور اس کے کام کی ہر مرحلے میں مؤثر نگرانی ہی انتخابی عمل میں عوامی اعتماد کو بحال کر سکتی ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: