اعلی دینی قیادت: ملک خطرناک ترین مراحل سے گزر رہا ہے

اعلی دینی قیادت کے خصوصی نمائندے علامہ شیخ عبد المہدی کربلائی (دام عزہ) نے (7 جمادى الاول 1441هـ) بمطابق (3 جنوری 2020ء) کو روضہ مبارک امام حسین(ع) میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کے دوران اعلی دینی قیادت کا بیان پڑھتے ہوئے کہا:

میرے بھائیو اور بہنو... میں آپ کی خدمت میں آيت الله العظمى سيّد علی حسینی سيستانی (دام ظلّه الوارف) کے نجف اشرف میں قائم دفتر کی طرف سے ہم تک پہنچنے والا بیان پڑھنا چاہتا ہوں کہ جس میں انھوں نے فرمایا ہے:

بسم الله الرحمن الرحيم

واقعات تیزی سے رونما ہو رہے ہیں اور بحران مزید بڑھتا جا رہا ہے اور ملک خطرناک ترین مراحل سے گزر رہا ہے۔ ہمارے دسیوں جنگجوؤں کی شہادت اور زخمی ہونے کا سبب بننے والی القائم شہر میں عراقی افواج کے ٹھکانوں پر مجرمانہ جارحیت سے لے کر، گزشتہ دنوں بغداد میں دیکھے جانے والے افسوسناک واقعات اور گزشتہ رات بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب وحشیانہ حملے تک کے سب واقعات عراقی خودمختاری اور بین الاقوامی معاہدوں کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: