روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں جناب فاطمہ زہراء(س) کی شھادت کی یاد میں مجالس عزاء کا قیام......

حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیھا کی شھادت کے حوالے سے روایات میں مذکور تیسری تاریخ کے قریب آتے ہی روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام نے مجالس اور عزاداری کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔ مجالس عزا کا یہ سلسلہ تین دن تک جاری رہتا ہے۔ ان مجالس عزا میں جناب زہرا سلام اللہ علیہا کی المناک شہادت، آپ کے ساتھ ہونے والے ظلم اور نا انصافی اور مصائب کا ذکر کیا جاتاہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیھا کی شھادت پربرپا کی جانے والی مجلس اعزاء سے الشيخ شريف الناشئ خطاب کرتے ہوئے خاتون جنت جناب فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیہا سے کی جانے والی ناانصافی، آپ پر ڈھائے جانے والے مظالم اور آپ کے والد رسول خدا محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد آنے والے مصائب اور تکالیف کو بیان کیا۔ الشيخ شريف الناشئ کے بعد الملّا علي باشا نے مجلس اعزاء سے کیا۔ مجلس کے اختتام پر مرثیہ خوانی اور نوحہ خوانی کی گئی۔

واضح رہےکہ شیخ اسماعیل انصاری زنجانی نے اپنی کتاب موسوعۃ الکبریٰ عن فاطمہ الزہراء سلام اللہ علیھا جلد15 صفحہ 13 میں حضرت فاطمہ(ع) کی تاریخ شہادت کے بارے میں متعدد اقوال درج کئے ہیں اور 615 کتابوں سے ان کے حوالہ جات بھی لکھے ہیں۔
البتہ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کی تاریخ شہادت کے بارے میں ہمارے ہاں 3قول زیادہ شہرت کے حامل ہیں:
پہلا قول:مذکورہ بالا کتاب میں 54 مصادر سے نقل کرتے ہوئے مذکور ہے کہ حضرت فاطمہ کی شھادت 8 ربیع الثانی کو ہوئی۔ اس قول کے مطابق حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا رسول خدا(ص) کے دنیا سے جانے کے بعد صرف 40 روز تک زندہ رہیں۔
دوسرا قول: مذکورہ بالا کتاب میں 108 مصادر سے نقل کرتے ہوئے مذکور ہے کہ حضرت فاطمہ کی شھادت 13 جمادی الاول کو ہوئی۔ اس قول کے مطابق حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا رسول خدا(ص) کے دنیا سے جانے کے بعد صرف 75 روز تک زندہ رہیں۔
تیسرا قول: مذکورہ بالا کتاب میں 72 مصادر سے نقل کرتے ہوئے مذکور ہے کہ حضرت فاطمہ کی شھادت 3 جمادی الثانی کو ہوئی۔ اس قول کے مطابق حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا رسول خدا(ص) کے دنیا سے جانے کے بعد صرف 95 روز تک زندہ رہیں۔
عراق اور دنیا کے دوسرے تمام ممالک میں اہل بیت علیھم السلام کے چاہنے والے مذکورہ بالا تینوں تاریخوں میں رسول خدا(ص) کی اکلوتی بیٹی حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کا یوم شھادت نہایت عقیدت و احترام سے مناتے ہیں اور مجالس عزا برپا کر کے رسول خدا(ص) اور اہل بیت علیھم السلام کو اس المناک مصیبت کا پرسہ پیش کرتے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: