روضہ مبارک حضرت زینب (عليها السلام) کی ضریح مبارک کے اوپر والے حصے اور چھت کی تیصیب کا کام مکمل کرلیا گیا ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ ضریح سازی و ابوب کے فنی ماہرین، کیلیگرافرز، ہنرمند اور ڈیزائنرز نے شام کے دارالحکومت دمشق میں روضہ مبارک حضرت زینب (عليها السلام) کی ضریح مبارک کے اوپر والے حصے اور چھت کی تیصیب کا کام مکمل کرلیا ہے۔

ضریح مبارک کے ان حصوں کی تیاری اور ان پر خطاطی اور کندہ کاری کا تمام کام روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ ضریح سازی و ابوب کے ماہرین، ڈیزائنرز اور ہنر مندوں نے اہل بیت علیہم السلام کی عقیدت ومحبت میں سرشار ہو کر کیا ہے اور ضریح مبارک کے یہ حصے جدید اسلامی فنون کا شاہکار اور عراقی آرٹسٹس کی بے مثال ہنرمندی اور بہترین فنکاری کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔
مذکورہ شعبے کے سربراہ السيّد ناظم الغرابي نے الکفیل نیٹورک سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ضریح مبارک کے اوپر والے حصے اور چھت کو بنانے کے لئے سب سے پہلے کمپنی کے کیلیگرافر ز، ڈیزائنرز اور فنی ماہرین نےمختلف ڈیزائنز تیار کیےجن میں سے بہترین ڈیزائن جوکہ ضریح مبارک کے باقی حصوں سے ہم آہنگ ہے کو منتخب کرنے کے بعد کام کا آغاز کردیا گیااور اس کام کی تکمیل میں تقریبا چھ ماہ لگے۔ "

انہوں نے مزید کہا : " ضریح مبارک کے اس حصے کی سب سے اہم خصوصیات یہ ہیں:

- روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے خدام اور عراق کے بیٹوں نے اہل بیت علیہم السلام کی عقیدت ومحبت میں سرشار ہو کر تیار کئے ہیں۔
- ضریح مبارک کے اس حصے پر خطاطی اور نباتی نقش و نگار روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی ضریح سے بھی ہم آہنگ ہیں جو حضرت عباس علیہ السلام کے اپنی بہن حضرت زینب (علیہ السلام) کے لئے خلوص، اخوت اور ان سے قریبی تعلق کے ترجمان ہیں۔

- ضریح مبارک کے اس حصےکی تیاری کے لئے دنیا کی بہترین لکڑی اور دھاتوں کا استعمال کیا گیا ہے۔
- روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ ضریح سازی و ابوب کے فنی ماہرین نے پہلی مرتبہ عراق سے باہر مقامات مقدسہ کے لئے خدمات پیش کی ہیں۔ اس سے پہلے مذکورہ شعبے کے ماہرین روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی ضریح مبارک، سيد محمد (سبع الدجيل) کے مرقد کے دروازے، حضرت قاسم بن امام موسی کاظم علیہ السلام، جناب صافي الصفا، شيخ المفيد اور خواجة الطوسي (قُدِّس سرُّهما) کے مراقد کی ضریحات اور کاظمین میں روضہ مبارک امام موسی کاظم اور امام جواد (عليهما السلام) کی ضریح مبارک کے کچھ حصے تیار کر چکے ہیں۔

- عراقی آرٹسٹوں نے کربلا والوں کی محبت میں جدید اسلامی فن کو ایک نئی جہت اور بلندی سے نوازا ہےاور تمام عراقی فنکار روضہ مبارک حضرت زینب (عليها السلام) میں اپنی خدمات کو اپنے لیے باعث اعزاز اور صد افتخار سمجھتے ہیں۔

انھوں نے مزید کہا: "ضریح مبارک کے اس حصے کی اہم خصوصیت یہ ہے:
ضریح مبارک کے اس حصے کی لمبائی 4.3 میٹر ہے ، اور اس کی چوڑائی 3.11 سینٹی میٹر ہے اور اس کی اونچائی لگ بھگ 2.75 میٹر ہے۔
اس کی تیاری میں متعدد دھاتیں استعمال کی گئیں، جن میں سٹینلیس سٹیل اور تانبا شامل ہیں، اس کے علاوہ برمی لکڑی کے فریم تیار کئے گئے ہیں جن پر اسلامی فن و ثقافت کی عکاسی کرتے ہوئے نہایت دلکش نقش و نگار اور پھول کندہ کئے گئے ہیں۔
ضریح مبارک کے اس حصے کو تیار کرنے کے لئے 2 کلوگرام سونا بھی استعمال کیا گیا ہے۔
لکڑی کے فریم پر فکسنگ کا طریقہ پوشیدہ ہے ، جو تمام حصوں کو ملانے کے بعد ان کو ایک ہی ٹکڑا بنا دیتا ہے۔ "

واضح رہے کہ روضہ مبارک حضرت حضرت زینب (عليها السلام) کی نئی ضریح مبارک کی تقریب رونمائی کے ضمن میں منگل کو حرم مطہر میں ایک جشن کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: