کربلا گورنریٹ میں واقع امام الحسین علیہ السلام میڈیکل ستی سے منسلک کورونا ہسپتال میں صاف اور تازہ ہوا کے نظام کی تنصیب کا 50 فیصد کام کامیابی سے کیا جا چکا ہے۔
اس منصوبے کے ریذیڈنٹ انجینئر عمار صلاح مہدی نے کہا: "انجینئرنگ مینٹیننس ڈیپارٹمنٹ کے ریفریجریشن ڈویژن نے، عمارت میں ریفریجریشن سسٹم کی تنصیب مکمل کرنے کے بعد ، صاف اور تازہ ہوا کے نظام کی تنصیب کے لئے کام کر رہا ہے۔ اس سسٹم کی تنصیب طبی سفارشات کے مطابق عمل میں لائی جا رہی ہے۔"
انہوں نے مزید کہا ، "یہ نظام عمارتوں کے کمروں اور دیگر جگہوں میں 100فیصد تازہ ہوا فراہم کرے گا ، اور نصب شدہ ڈریگ سسٹم عمارت کے اندر آلودہ ہوا کو کھینچ کر جراثیم سے پاک کرنے کے بعد باہر نکالتا ہے اور ہوا کو 100٪ محفوظ رہنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ "
نوٹ : "یہ نظام متوازی طور پر تازہ ہوا کو آگے بڑھانے اور عمارت کے اندر آلودہ ہوا کو جراثیم سے پاک کرنے کے بعد باہر پھینکنے کا کام کرے گا اور یہ عمل ایک گھنٹے کے دوران (20) بار کیا جائے گا۔"
واضح رہے کہ امام الحسین علیہ السلام میڈیکل سٹی کربلا میں نئے وائرس سے متاثرہ افراد کے علاج کے لئے کورونا ہسپتال کی تعمیرالکفیل اسپیشلائزڈ ہسپتال کی طرف سے کی جا رہی ہے۔