روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے بروز منگل (2 شوال المعظم 1441 ہجری) بمطابق (26 مئی 2020ء) کو عباس(ع) عسکری یونٹ کے شہداء کے پسماندگان کے لیے بنائی گئی رہائشی کالونی ’’الوفاء رہائشی کمپلیکس‘‘ (مجمّع الوفاء السكنيّ) کا افتتاح کر دیا ہے کہ جسے روضہ مبارک کے ہی مینٹینیس انجینیئرنگ سیکشن نے تعمیر کیا ہے۔
الوفاء رہائشی کمپلیکس (مجمّع الوفاء السكنيّ) کی افتتاحی تقریب میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے سیکرٹری جنرل، ڈپٹی سیکرٹری، مجلس ادارہ کے بعض ارکان اور عباس عسکری یونٹ کے کمانڈروں نے شرکت کی۔
یہ رہائشی کمپلکس کربلا کے علاقہ حيّ ملحق الفارس میں تعمیر کیا گیا ہے
ابتدائی طور پر اس کے (2500) مربع میٹر رقبہ پر 8گھر تعمیر کے شہداء کے اہل خانہ کے سپرد کیے گئے ہیں کہ جن میں سے ہر گھر 200 مربع میٹر رقبہ پر تعمیر کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ یہ گھر شہداء اور ان کے خاندانوں کے لیے ان کی عظیم قربانیوں کے بدلہ کا چھوٹا سا جزء ہے۔ آج عراق اگر عالمی دہشت گردوں کے چنگل سے آزاد ہے تو اس کی وجہ صرف یہ شہداء اور میدان جنگ میں برسرپیکار ان کے ساتھی ہیں۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کربلا کے گورنر نے کہا: مجمّع الوفاء السكنيّ کا منصوبہ ایک نمونہ ہے جو ہمیں سبق اور چلنے کے لئے ایک راہ عمل دیتا ہے (ان کی مزید گفتگو سے مطلع ہونے کے لیے یہاں کلک کریں):
https://alkafeel.net/news/index?id=10797
روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے سکریٹری جنرل نے اس موقع پر کہا: مجمّع الوفاء السكنيّ شہدا کے اہل خانہ کے لیے ان کی قربانیوں کے بدلہ کا ایک چھوٹا سا حصہ ہے (ان کی مزید گفتگو سے مطلع ہونے کے لیے یہاں کلک کریں):
https://alkafeel.net/news/index?id=10796
روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے ڈپٹی سکریٹری نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا: : دنیا کے موجودہ حالات کے باوجود مینٹینیس انجینیئرنگ سیکشن کے عملے نے اس پروجیکٹ کو مقررہ مدت کے اندر مکمل کیا ہے (ان کی مزید گفتگو سے مطلع ہونے کے لیے یہاں کلک کریں):
https://alkafeel.net/news/index?id=10799
عباس عسکری یونٹ کے سربراہ نے اس موقع پر کہا: مجمّع الوفاء السكنيّ کا منصوبہ وہ عملی مشورہ ہے جو روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے پیش کیا(ان کی مزید گفتگو سے مطلع ہونے کے لیے یہاں کلک کریں):
https://alkafeel.net/news/index?id=10798