سیکرٹری جنرل روضہ مبارک حضرت عباس(ع): یہ منصوبہ دفاع کے فتویٰ پر لبیک کہتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والوں کی قربانیوں کا ایک چھوٹا سا صلہ ہے

عباس(ع) عسکری یونٹ کے شہداء کے اہل خانہ کی رہائش کے لیے (مجمّع الوفاء السكنيّ الاول) الوفا رہائشی کمپلیکس کا منصوبہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے انجینئرنگ مینٹینس سیکشن کے عملے کے ہاتھوں پایۂ تکمیل تک پہنچا ہے اور یہ منصوبہ مقدس دفاع کے فتویٰ پر لبیک کہتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والوں کے لواحقین کی قربانیوں کا ایک چھوٹا سا صلہ ہے۔

ان خیالات کا اظہار روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے سیکرٹری جنرل انجینیئر سید محمد اشیقر نے عباس(ع) عسکری یونٹ کے شہداء کے اہل خانہ کے لیے بنائی گئی رہائشی کالونی (مجمّع الوفاء السكنيّ) کی افتتاحی تقریب میں کیا۔

انہوں نے مزید کہا: یہ منصوبہ اس سلسلہ کی پہلی کڑی اور شہداء سے وفاء کے راستہ کا پہلا قدم ہے ، اسی وجہ سے اس منصوبے کا نام (مجمّع الوفاء السكنيّ الاول) یعنی پہلا وفا رہائشی کمپلیکس رکھا گیا ہے اور اس کے بعد بإذن الله تعالى دیگر منصوبے بھی ہوں گے۔

انھوں نے واضح کیا کہ: "اس منصوبے سے ہمیں یہ پیغام ملتا ہے کہ جو لوگ یا ادارے شہداء اور زخمیوں کے لواحقین کے لیے خدمات فراہم کرنا چاہتے ہیں ان کے باہمی تعاون سے کسی بھی کام کو پایۂ تکمیل تک پہنچانا ممکن ہے۔ اس منصوبے کے لئے زمین ایک مومن نے عطیہ کی تھی، اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے انجینئرنگ مینٹینس سیکشن کے عملے نے شروع سے آخر تک اسے مکمل کیا ہے اور اس کے لیے رقم اعلی دینی قیادت نے اپنے وکیل علامہ سید احمد الصافی (دام عزہ) کے ذریعے فراہم کی تھی۔

انھوں نے کہا کہ دوسری بات جو میں آپ تک پہنچانا چاہتا ہوں وہ یہ ہے کہ ہمارا عراقی جوان عملہ کم اخراجات اور ریکارڈ وقت میں کسی بھی منصوبے کو مکمل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

واضح رہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے بروز منگل (2 شوال المعظم 1441 ہجری) بمطابق (26 مئی 2020ء) کو عباس(ع) عسکری یونٹ کے شہداء کے پسماندگان کے لیے بنائی گئی رہائشی کالونی ’’الوفاء رہائشی کمپلیکس‘‘ (مجمّع الوفاء السكنيّ) کا افتتاح کر دیا ہے کہ جسے روضہ مبارک کے ہی مینٹینیس انجینیئرنگ سیکشن نے تعمیر کیا ہے۔

الوفاء رہائشی کمپلیکس (مجمّع الوفاء السكنيّ) کی افتتاحی تقریب میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے سیکرٹری جنرل، ڈپٹی سیکرٹری، مجلس ادارہ کے بعض ارکان اور عباس عسکری یونٹ کے کمانڈروں نے شرکت کی۔

یہ رہائشی کمپلکس کربلا کے علاقہ حيّ ملحق الفارس میں تعمیر کیا گیا ہے

ابتدائی طور پر اس کے (2500) مربع میٹر رقبہ پر 8گھر تعمیر کے شہداء کے اہل خانہ کے سپرد کیے گئے ہیں کہ جن میں سے ہر گھر 200 مربع میٹر رقبہ پر تعمیر کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ یہ گھر شہداء اور ان کے خاندانوں کے لیے ان کی عظیم قربانیوں کے بدلہ کا چھوٹا سا جزء ہے۔ آج عراق اگر عالمی دہشت گردوں کے چنگل سے آزاد ہے تو اس کی وجہ صرف یہ شہداء اور میدان جنگ میں برسرپیکار ان کے ساتھی ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: