انجینئرنگ اینڈ مینٹیننس ڈیپارٹمنٹ نے المثنی گورنریٹ میں چھٹی الحیات کورونا یونٹ میں تمام سول ورکس مکمل کر لئے ہیں۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے انجینئرنگ اینڈ مینٹیننس ڈیپارٹمنٹ کے عملے نے المثنی گورنریٹ میں کورونا سے متاثرہ لوگوں کے علاج کے لئے چھٹی الحیات کورونا یونٹ میں تمام سول ورکس مکمل کر لئے ہیں۔ یونٹ کے حصوں کےدرمیان خالی جگہوں کو ہموار کرنے کے بعد ان پر ٹف ٹائلزلگانے اور (114) کمروں سے ملحقہ باتھ رومز کے فرش ہموار کرنےکے علاوہ سیوریج لائنز بچھانے کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے اس منصوبے کے انجینئر صفا محمد علی نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا: "کام کے مراحل بغیر کسی وقفے کے متوازی طور پر انجام دئیے جا رہے ہیں اوراب تک کئے جانے والے کام یہ ہیں:
- کمروں کی دیواروں کو پینٹ کرنے کا کام شروع کردیا گیا ہے۔
- پیویسی ونڈوز کی تنصیب.
- دیواروں پر جپسم بورڈ کی تنصیب۔
- ثانوی چھتوں کی تنصیب بھی شروع کی جا چکی ہے۔
- (114) سنگل کمروں کے لئے پیویسی حصوں کو فکسنگ۔
- ہر کمرے سے ملحقہ باتھ رومزمیں پانی کے پائپ بچھانے کا کام۔
- ہر کمرے کے لئے واٹر ہیٹر لگانا۔
- آگ بجھانے کا نظام مکمل کیا جا چکا ہے۔
- یونٹ کے حصوں کےدرمیان خالی جگہوں کو ہموار کرنے کے بعد ان پر ٹف ٹائلز کی تنصیب۔
- ہر کمرے سے ملحقہ باتھ رومز میں ٹائلز لگانے اور باقی سہولیات کی فراہمی مکمل کی جا چکی ہے۔
- بجلی کی فراہمی اور وائرنگ کے کام جاری ہیں۔
- کٹنگ ورکس بھی (90٪) تک کئے جا چکے ہیں۔
- اسٹیل ڈھانچے کی تنصیب کی تکمیل۔
- کنکریٹ کی بنیاد ڈالنے کی تکمیل۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: