عراق شیعہ اوقاف بورڈ کے سربراہ نے کہا ہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے منصوبوں کا مقصد عراقی عوام کی خدمت کرنا ہے۔
شیعہ اوقاف بورڈ کے سربراہ ڈاکٹر حيدر حسن الشمّري نے ان خیالات کا اظہار روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متعدد تعلیمی منصوبوں کے دورے کے دوران کیا۔ روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے سیکریٹری جنرل سید محمد اشیقر، بورڈ آف ڈائریکٹرز کے کچھ ممبران اور منعدد شعبہ جات کے سربراہان بھی ان کے ہمراہ تھے۔
انہوں نے کہا: "یہ تعلیمی منصوبے جو کنڈرگارٹن سے لے کر اعلی سطح کی تعلیم تک ہیں، ملک اور معاشرے کو بہترین علمی خدمات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ فکر و شعور کو پروان چڑھانے اور علم وآگہی پھیلانے کے ذرائع بھی ہیں۔"
انہوں نے مزید کہا کہ یہ قومی ، تعلیمی ، انسان دوست اور اخلاقی منصوبے معاشرے کی خدمت میں نمایاں کردار ادا کریں گے۔ لہذا ہم تمام متعلقہ سرکاری اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس طرح کے منصوبوں کے لئے سہولیات فراہم کریں۔
روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے سیکریٹری جنرل سید محمد اشیقر نے اس موقع پر بات کرتے ہوئے کہا: "شیعہ اوقاف بورڈ کے سربراہ کا روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے تعلیمی منصوبوں کا دورہ ان اہم منصوبوں کے تعلیمی تجربات ، تعلیمی سہولیات اور بنیادی ڈھانچے کے بارے میں جاننے کے لئےتھا۔ "