قرآن کمپلیکس پراجیکٹ کا تعمیراتی کام آخری مراحل میں ہے

روضہ مبارک حضرت عباس کے علیہ السلام کے انجینئرنگ مینٹیننس اینڈ کنسٹرکشن ڈیپارٹمنٹ نے اعلان کیا ہے کہ قرآن مرکز کے توسیعی منصوبے قرآن کمپلیکس پروجیکٹ کا تعمیراتی کام آخری مراحل میں ہے۔
اس پروجیکٹ کے نگران انجینئر عمار صلاح نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا: " اس پراجیکٹ کو مرتب کردہ ڈیزائن اور مقررہ مدت میں مکمل کرنے کے لئے فی الحال کئی کام ایک ساتھ کئے جا رہے ہیں۔ فرش کی کلیڈنگ (80٪) سے زیادہ مکمل کی جا چکی ہے۔ اس کے علاوہ باتھ رومز کی تعمیر بھی مکمل کی ہو چکی ہے جبکہ دیواروں کو پینٹ بھی کر دیا گیا ہے۔ بجلی ، پانی ، کیمروں اور دیگر سسٹمز کے لئے وائرنگ کے کام بھی تقریبا مکمل ہو چکے ہیں۔ اس کے علاوہ عمارت کے سامنے حصے پر بھی تقریبا (80٪) تک کام کیا جا چکا ہے۔
انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا: " قرآن کمپلیکس کی تعمیر بابل - کربلا روڈ پر واقع العلقمیٰ سروس کمپلیکس میں کی جا رہی ہے اور یہ منصوبہ 1،300 مربع میٹر رقبے پر مشتمل ہے۔ یہ کمپلیکس (11) کلاس رومز کے ساتھ ساتھ انسٹی ٹیوٹ کے تیار کردہ پروگراموں میں حصہ لینے والے طلباء کے لئے (20) رہائشی کمروں پر مشتمل ہے، جنھیں ایام زیارت خصوصا اربعین امام حسین علیہ السلام کے دوران زائرین کی رہائش کے لئے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس کمپلیکس میں انتظامی کمروں، ایک اسٹوڈیو اور باتھ رومز کے علاوہ (250) مربع میٹر کے رقبے پر محیط ایک بڑا میٹنگ ہال بھی شامل ہے۔ "
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: