روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے انجینئرنگ مینٹیننس اینڈ کنسٹرکشن ڈیپارٹمنٹ نے باب قبلہ کے بائیں جانب واقع صحن الجود میں حال ہی میں شامل کی جانے والی اضافی جگہ میں انفراسٹرکچرل ورکس کی تکمیل کے بعد فرش کی کلیڈنگ کا کام مکمل کر لیا ہے۔ اس اضافی جگہ کا رقبہ (1450) مربع میٹر ہے۔
اس منصوبے کے نگران انجینئر عمار صلاح مہدی نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا: " یہاں موجود عمارتوں کومنہدم کرنے اور ملبہ ہٹا نے کے بعد اس جگہ کو ہموار کرنے بعد انفراسٹکچرل کام شروع کر دیئے گئے تھے۔
انہوں نے مزید کہا: "اس اضافی جگہ میں ایک مربوط انفراسٹرکچر نیٹ ورک (بجلی - سیوریج - مواصلات - کیمرے - پینے کا پانی) کی تنصیب کے بعد کلیڈنگ کے لئے ٹف ٹائلز (کربسٹن) کا استعمال کیا گیا ہے۔
انھوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا: "(1450) مربع میٹر پر مشتمل اس اضافی جگہ کی شمولیت صحن الجود کی توسیعی کا تیسرا مرحلہ اور روضہ مبارک کے بیرونی توسیع منصوبے کا حصہ ہے تاکہ مخصوص ایام زیارت خاص طور پر زیارت اربعین کے دوران شدید رش کو کم کرنے،زائرین کی نقل حرکت کو رواں اور سہل بنانے اور مراسم زیارت کی ادائیگی کے لئے اضافی جگہیں فراہم کرتے ہوئے زائرین کو بہترین خدمات فراہم کی جا سکیں۔