اہل کربلا نے روضہ مبارک حضرت زینب سلام اللہ علیہا کی نئی ضریح مبارک کو عقیدت اور محبت کے ساتھ الوداع کیا۔

آج بروز بدھ (28 ستمبر 2022)کو نماز فجر کے بعد اہل کربلا نے روضہ مبارک حضرت زینب سلام اللہ علیہا کی نئی ضریح مبارک کو عقیدت اور محبت کے ساتھ الوداع کیا۔

روضہ مبارک حضرت زینب سلام اللہ علیہا کی ضریح مبارک کوآپہلے نجف اشرف کے بین الاقوامی ہوائی اڈے اور پھر وہاں سے شام منتقل کیا جائے گا۔

روضہ مبارک حضرت زینب سلام اللہ علیہا کی ضریح مبارک کو شام منتقل کرنے سے پہلے کل بروز منگل کی شام کو ایک رسمی تقریب منعقد کی گئی۔ یہ تقریب روضہ مبارک حضرت ابا الفضل العباس کے باب قبلہ کے مقابل صحن میں منعقد کی گئی تھی جس میں مقامات مقددسہ کربلا کے ہائر آفشلز، حکومتی نمائندوں ، اعلی دینی و سماجی شخصیات ااور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: