روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کی الجود فیکٹری فارانٹراوینس سلوشنزکی افتتاحی تقریب میں شریک وفود نے فیکٹری کا فیلڈ ٹور بھی کیا۔
فیکٹری کی افتتاحی تقریب کے بعد شرکاء، جن میں روضہ مبارک حضرت عباس (ع)کے متولی شرعی سید احمد صافی اور متعدد عہدیداران، مذہبی اور سرکاری شخصیات اور فارماسیوٹیکل انڈسٹری سے وابستہ ماہرین اور شخصیات شامل تھیں، نے فیکٹری کا فیلڈ ٹور بھی کیا اور اس کے متعدد حصے اور پروڈکشن لائنز کو دیکھا۔
الجود فیکٹری بہترین بین الاقوامی کمپنیز سے آلات اور سازوسامان درآمد کرتی ہے، فیکٹری مختلف زمروں میں 24 سے زائد اقسام کے محلول تیار کرے گی، تاکہ عراق میں دواسازی کی صنعت کی ترقی اور صحت کے شعبے میں تعاون فراہم کیا جا سکے۔