انجینئرنگ پروجیکٹس ڈیپارٹمنٹ نے مقامِ امام مہدی (عجّل اللہ فرجہ الشریف) کے قریب واٹر فلٹریشن اینڈ ڈی سیلینیشن پلانٹ کی تعمیر کا آغاز کر دیا ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام ) کے انجینئرنگ پروجیکٹس ڈیپارٹمنٹ نے مقامِ امام مہدی (عجّل اللہ فرجہ الشریف) کے قریب پانی کی فلٹریشن اور اسے پینے کے قابل بنانے کے لئے واٹر فلٹریشن اینڈ ڈی سیلینیشن پلانٹ کی تعمیر کا آغاز کر دیا ہے۔

پراجیکٹ کے ریذیڈنٹ انجینئر جناب حسین محمد باقر نے بتایا کہ محکمے کے عملے نے مقامِ امام مہدی (عجّل اللہ فرجہ الشریف) کے عقب میں واٹر فلٹریشن اور ڈی سیلینیشن پلانٹ کی تعمیر کا آغاز کر دیا ہے، جس کے لیے پانی کا بنیادی ذریعہ مقامِ مقدس کے قریب بہنے والی نہر الحسينية ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ پلانٹ پانی سے نمکیات، کثافتوں اور دیگر آلودگیوں کو ختم کر کے میٹھے پانی کی فراہمی کو یقینی بنائے گا، جس سے نہ صرف پانی کے معیار میں بہتری آئے گی بلکہ پانی کی قلت کے مسئلے پر قابو پانے میں بھی مدد ملے گی۔

واضح رہے کہ یہ منصوبہ روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے ان جامع منصوبوں کا حصہ ہے جن کا مقصد زائرین کی خدمت کے لیے پانی کے بنیادی ڈھانچے (انفراسٹرکچر) کو جدید خطوط پر استوار کرنا اور اسے مزید بہتر بنانا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: