تصویری رپورٹ: حضرت عباس(ع) کی پرانی ضریح کے لکڑی کے فریم کو کھولا جا رہا ہے.....

حضرت عباس علیہ السلام کی پرانی ضریح کے اجزاء کو کھولنے کا کام اپنے اختتامی مراحل میں پہنچ چکا ہے اور اس وقت پرانی ضریح کے اندرونی لکڑی کے فریم کو کھولا جا رہا ہے۔

لکڑی کے فریم کو کھولے جانے کے دوران لی جانے والی تصاویر کو آپ ذیل میں دیکھ سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ نئی ضریح کی تنصیب کے تمہیدی مرحلے میں سب سے پہلے پرانی ضریح کو اٹھانے کا کام شروع کیا گیا اس سلسلہ میں پہلے پرانی ضریح کے بالائی معدنی اجزاء اور چھت کو کھول کر جدا کیا گیا اور پھر دیگر تمام معدنی اجزاء کو کھولا گیا اور آخر میں پرانی ضریح کے لکڑی سے بنے اجزاء اور اندرونی بنیادی فریم کو کھولا گیا۔ یہ تمام اجزاء خاص طریقہ سے بنے ہوئے صندوقوں میں پیک کر دئیے گئے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: