السقاّء 4 کے نام سے موسوم کیا گیا یہ پروجیکٹ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے سٹورز اور مختلف کاموں کی ورکشاپس کے دوسرے یونٹ پہ مشتمل ہے اس منصوبہ کے تحت کربلا ابراہیمیہ روڈ پہ ایک بڑے رقبے میں دسیوں گودام اور فنی کاموں کی ورکشاپوں کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے کہ جو آئندہ چند ماہ میں اپنے تکمیلی مراحل کو چھونے لگے گا۔
واضح رہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام اسی ایریا میں پہلے بھی اپنے سٹورز کے چند یونٹس مکمل کر چکا ہے کہ جن میں سے اکثر کو اس وقت استعمال کیا جا رہا ہے۔