طلائی ایوان پہ از سر نو سونے کا کام شروع کر دیا گیا ہے.....

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے طلائی ایوان کی دیواروں کو مضبوط بنانے اور وہاں طلاء کاری کے کام کے لیے جو منصوبہ بنایا گیا تھا اس پہ کام کو شروع کر دیا گیا ہے۔

اس منصوبہ کے پہلے مرحلے میں پرانی طلائی ٹائیلوں کو اتارنے کا کام شروع کر دیا گیا ہے کہ جس کے بعد دیواروں کو مضبوط بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے اور پھر دوبارہ سے نئی طلائی ٹائلوں کو دیوار پر لگا دیا جائے گا۔

واضح رہے اس منصوبہ کو عملی جامہ پہنانے کی ذمہ داری عراقی کمپنی(أرض القدس للمقاولات الإنشائية) کو سونپی گئی ہے جب کہ روضہ مبارک کے انجینرنگ پروجیکٹس سیکشن کو اس منصوبہ پہ نگران مقرر کیا گیا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: