روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے دفاتر کے لئے زیرتعمیر کمپلیکس کا کنکریٹڈ ڈھانچہ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے

العباس کمپلیکس پروجیکٹ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے اہم ترین منصوبوں میں سے ہے۔ اس پروجیکٹ کی تکمیل کے بعد روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے زیادہ تر ڈیپارٹمنٹس کے مرکزی دفاتر اس کمپلیکس میں شفٹ ہو جائیں گ ۔ فی الوقت یہ دفاتر اور ان سے متعلقہ سٹاف روضہ مبارک کے اندر ہی مختلف کمروں اور مختلف جگہوں پر اپنے ادارتی امور سرانجام دے رہے ہیں۔

یہ کمپلیکس پندرہ سو مربع میٹر رقبے پر تعمیر کیا گیا ہے اور بارہ فلورز پر مشتمل ہے۔ ہر فلور ایک یا دو شعبہ جات کو ان کی ضرورت اور ملازمین کی تعداد کے لحاظ سے الاٹ کیا جائے گا۔ اس کمپلیکس میں بیسمنٹ گیارہ سو مربع میٹر پر مشتمل ہے۔ بیسمنٹ کو گاڑیوں کی پارکنگ کے لئے استعمال کیا جائے گا۔ جبکہ گراؤنڈ فلور ریسیپشن لاؤنج اور سروسز اینڈ فسیلٹیز کے دفاتر پر مشتمل ہوگا۔ باقی فلور1250 مربع میٹر ایریا پر مشتمل ہیں اوریہ فلورز روضہ مبارک کے باقی شعبہ جات کو دیئے جائیں گے۔

انجینئرنگ پروجیکٹس کے انچارج انجینئر ضیاء مجید سائغ نے کہا: اس منصوبے پر مسلسل کام ہو رہا ہے اور یہ پروجیکٹ مقررہ مدت کے اندر مکمل کر لیا جائے گا۔ اس کمپلیکس کا کنکریٹڈ ڈھانچہ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے اور اس پر نوے فیصد کام مکمل کیا جاچکا ہے۔ جبکہ دوسرے کام جیسے بجلی کی وائرنگ، فائرسسٹم، الارم سسٹم کمیونیکیشن سسٹم اور سنٹرل ہیٹنگ اینڈ کولنگ سسٹم پر بھی ساتھ ساتھ کام جاری ہے۔

انہوں نے کہا ہمارا ڈیپارٹمنٹ شریک کمپنی طیبہ کمپنی فار جنرل ٹریڈ اینڈ کنٹریکٹنگ کے اشتراک سے اپنی تمام تر صلاحیتوں اور وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے اس پروجیکٹ کی مقررہ مدت میں تکمیل کے لئے کوشاں ہے۔

واضح رہے کہ یہ پروجیکٹ روضہ مبارک کے ترقیاتی اور توسیع توسیعی منصوبوں کا حصہ ہے۔ کیونکہ زیادہ تر ڈیپارٹمنٹس کے دفاتر روضہ مبارک کے اندر ہی واقع ہیں۔ زائرین کی کثیر تعداد اور روضہ مبارک کو صرف اور صرف زائرین، زیارت اور دیگر عبادات کے لئے مختص کرنے کے پیش نظر روضہ مبارک کے جنرل سیکریٹریٹ نے اس کمپلیکس کی تعمیر کا فیصلہ کیا تھا کہ جہاں تمام شعبہ جات ڈویژنز اور یونٹس اپنے ادارہ جاتی امور سرانجام دیں سکیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: