آئینی مطالبات کرنے والے مظاہرین سے اظہار یکجہتی کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی تربیہ چوک میں لاؤڈ سپیکرز کی تنصیب

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کربلا کے تربیہ چوک میں پرامن مظاہرین کی لوجسٹک امداد جاری رکھے ہوئے ہے اور اسی سلسلہ میں آج روضہ مبارک کے ساؤنڈ یونٹ نے چوک کے مختلف مقامات پر لاؤڈ سپیکرز نصب کیے ہیں تاکہ مظاہرین کے لیے سٹیج سے جاری ہونے والی ہدایات وہاں موجود ہر فرد تک پہنچ سکیں اور مظاہروں کی امنیت بھی برقرار رہے۔

واضح رہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کربلا اور بغداد میں پرامن احتجاج کرنے والوں کو کھانے، پانی، مشروبات، طبی خدمات اور دیگر امور کے ذریعے مسلسل لوجسٹک امداد فراہم کر رہا ہے۔ مزید تفصیل کے لیے یہاں یہاں کلک کریں.
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: