روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے منصوبے
الہندیہ جنرل ہسپتال میں کورونا سے متاثرہ افراد کے علاج کے لیے تھرڈ الحیات کورونا ٹریٹمنٹ یونٹ کی تعمیر
روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے الہندیہ جنرل ہسپتال میں کورونا سے متاثرہ افراد کے علاج کے لیے تھرڈ الحیات کورونا ٹریٹمنٹ یونٹ تعمیر کیا گیا ہے۔ اس میڈیکل یونٹ کوعالمی وبائی مرض کورونا کے پھیلاو کو روکنے اور صحت کی سہولیات میں فوری اضافی کیلئے احتیاطی تدابیر کے طور پر بنایا کیا گیا ہے تاکہ اس وبائی مرض کی روک تھام کے لیے موثر اقدامات کیے جا سکیں۔ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے انجینئرنگ مینٹیننس ڈیپارٹمنٹ کے عملے نے یہ میڈیکل یونٹ 24 دن کے مختصر عرصے میں کیا ہے۔ یہ یونٹ 1500 مربع میٹر کے رقبے پر محیط اور 38 کمروں پر مشتمل ہے جن میں سے 32 کمرے کورونا سے متاثرہ افراد جبکہ چھ کمرے میڈیکل سٹاف کےلیے مختص کیے گئے ہیں۔ ہر کمرے کے ساتھ کی سہولت بھی موجود ہے۔ہر کمرے کا رقبہ 15 مربع میٹر ہےجبکہ سینٹری یونٹ کا رقبہ (1.5 × 1.5) میٹر ہے۔ یونٹ میں میڈیکل سٹور کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔ یہ میڈیکل یونٹ کربلا ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ اور ہندیہ جنرل ہسپتال کی انتظامیہ کے تعاون سے صحت کے بین الاقوامی معیار کے مطابق تعمیر کیا گیاہے اورتمام مطلوبہ سسٹمز (بجلی ، کولنگ ، سٹرلائزیشن، سینیٹری ، آگ بجھانے ، صفائی وغیرہ) سے آراستہ ہے۔
منصوبہ کے بارے میں کچھ مزید
خبروں کی تعداد 23
27-04-2020
27-04-2020
26-04-2020
مزید
منصوبہ کی تصاویر
تصویروں کی تعداد 92
مزید