روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے منصوبے
ذی قار کے الحسین ٹیچنگ اسپتال میں دو آکسیجن پلانتس کی تنصیب
روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے بروز بدھ (9 ذی القعدہ 1441 ھ) بمطابق (1 جولائی ، 2020) کو ذی قار گورنریٹ میں واقع الحسین ٹیچنگ ہسپتال میں آکسیجن کی کمی کو پورا کرنے کے لئے دو آکسیجن پلانٹس کی تنصیب کے کام کا آغاز کیا گیا جنہیں صرف ایک دن کی ریکارڈ مدت میں نصب کر کے ہسپتال کے سسٹم سے منسلک کر دیا گیا۔ ان پلانٹس کی تنصیب کے لئے الحسین ایجوکیشنل ہسپتال کی انتظامیہ اور ذی قار کے لوگوں کی جانب سے گورنریٹ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کےعلاج کے لئے درکار آکسیجن کی کمی کو جلد از جلد پورا کرنے کے لئے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متولی شرعی سید احمد الصافی سے اپیل کی گئی تھی۔
منصوبہ کے بارے میں کچھ مزید
خبروں کی تعداد 4
01-07-2020
01-07-2020
01-07-2020
مزید
منصوبہ کی تصاویر
تصویروں کی تعداد 20
مزید