شیعہ اوقاف بورڈ : روضہ مبارک سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کی نئی ضریح اقدس جدید اسلامی فنون کا شاہکار ہے اور ہمارے لئے باعث فخر ہے

شیعہ اوقاف بورڈ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ روضہ مبارک سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کی نئی ضریح اقدس، جیسے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ ضریح سازی و ابوب کے ماہرین، ڈیزائنرز اور ہنر مندوں نےتیار کیا ہے، جدید اسلامی فنون کا شاہکار ہے اور ہمارے لئے باعث فخر ہے.

شیعہ اوقاف بورڈ کے سربراہ ڈاکٹر حیدر الشمری نے کہا کہ روضہ مبارک سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کی ضریح اقدس کو روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ ضریح سازی و ابوب کے ماہرین، ڈیزائنرز اور ہنر مندوں نے اہل بیت علیہم السلام کی عقیدت ومحبت میں سرشار ہو کر تیار کیا ہے اور ضریح مبارک جدید اسلامی فنون کا شاہکار اور عراقی آرٹسٹس کی بے مثال ہنرمندی اور بہترین فنکاری کا منہ بولتا ثبوت ہے اور ہمارے لیے باعث فخر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ روضہ مبارک کی ضریح اقدس سے اس کے تیار کرنے والوں کی عقیدت و محبت اور ان کی فنی مہارت و پختگی صاف نظر آرہی ہے اور عراقی آرٹسٹوں نے کربلا والوں کی محبت میں جدید اسلامی فن کو ایک نئی جہت اور بلندی سے نوازا ہےاور ہمارے لئے روضہ مبارک حضرت زینب (عليها السلام) میں اپنی خدمات پیش کرنا باعث اعزاز اور صد افتخار ہے۔

انہوں نے یہ کہتے ہوئے اختتام کیا: "مبارک ہو ان لوگوں کو جنہوں نے اس بابرکت منصوبے میں حصہ لیا اور عقیلہ بنی ہاشم کے لئے خدمات پیش کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: