روضہ مبارک حضرت زینب سلام اللہ علیہا کی پرانی ضریح اقدس کے تمام دھاتی اور لکڑی کےحصوں کو کھولنے اور الگ کرنے کا کام دس گھنٹے کے انتہائی قلیل وقت میں مکمل کر لیا گیا ہے۔

دمشق میں موجود روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ ضریح سازی و ابواب عملے نے روضہ مبارک حضرت زینب سلام اللہ علیہا کی پرانی ضریح اقدس کے تمام دھاتی اور لکڑی کےحصوں کو کھولنے اور الگ کرنے کا کام مکمل کر لیا ہے۔

اس منصوبے کے نگران جناب کاظم عبادہ نے کہا کہ "ضریح کی تبدیلی سے متعلقہ تمام کام نگرانی کرنے والی کمیٹی کے تیار کردہ ایک منصوبے کے مطابق کئے گئے ہیں اور ان کاموں کو ریکارڈ وقت میں مکمل کر لیا گیا ہے۔"
انہوں نے کہا، "اس منصوبے کے لئے چھ دن کا وقت مقرر کیا گیا تھا لیکن شعبہ ضریح سازی و ابواب عملے کے عزم، لگن اورعقیدت نے اس منصوبےکو دس گھنٹے کے انتہائی قلیل وقت میں مکمل کیا ہے۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ "ضریح مقدس کے تمام حصوں اور ٹکڑوں کو نہایت احتیاط سے الگ کیا گیا ہے کیونکہ ہم کسی بھی حصے کو نقصان پہنچائے یا توڑے بغیرالگ کرنا چاہتے تھے۔"
انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا، " ہم نے ہٹائے گئے ہر ٹکڑے کومخصوص ڈیجیٹل کوڈ نمبر دیا تھا، جس کے بعد انہیں پلاسٹک اور کپڑے میں لپیٹ کر ڈبوں میں پیک کیا گیا، اور ہر ڈبے پر بھی یہ ڈیجیٹل کوڈ نمبر چسپاں کیا گیا اور پھران ڈبوں کوروضہ مبارک حضرت زینب سلام اللہ علیہا کے اسٹورز میں منتقل کیاگیا تھا۔"

انہوں نے کہا " ہم نہایت احتیاط اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ کام کر رہے تھے، تاکہ ضریح مبارک کے تمام حصوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے، اور اخدا کا شکر ہے کہ ہم نے یہ کام مقررہ وقت سے بہت پہلے مکمل کر لیا ہے۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: