انجینئرنگ پروجیکٹس ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے باب قبلہ اسٹریٹ کی توسیع کا کام جاری ہے

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے انجینئرنگ پروجیکٹس ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے باب قبلہ اسٹریٹ کی توسیع و تعمیر کا کام جاری ہے۔

مذکورہ بالا ڈیپارٹمنٹ کے چیف انجینئر ضیاء صائغ نے کہا کہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے صحن اور دیگر داخلی حصوں میں توسیعی کاموں کی تکمیل کے بعد ہماری مکمل توجہ روضہ مبارک کے اطراف میں توسیعی کاموں پر ہے کہ جن میں روضہ مبارک کے باب قبلہ کے سامنے تقریباً پندرہ ہزار مربع میٹر رقبہ پر مشتمل ایک صحن بھی شامل ہے کہ جو شکل میں روضہ مبارک کے ڈیزائن کے مشابہ ہے اور اس کے اطراف میں محرابی ایوان ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ یہ صحن باب قبلہ سے جمہوریہ سٹریٹ تک پھیلا ہوا ہے اور اس کے دونوں اطراف میں زائرین کے آرام اور ان کی خدمت کے لیے کشادہ ایوان بنائے جا رہے ہیں اور دائیں طرف کے ایوانوں کی تعمیر کا ساٹھ فیصد سے زیادہ کام مکمل ہو چکا ہے جبکہ بائیں جانب بھی کام جاری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس صحن کے نیچے ایک سرداب تعمیر کیا جائے گا جس کا رقبہ دس ہزار مربع میٹر ہے، سرداب، ایوانوں اور صحن سمیت اس کا کل رقبہ پچیس ہزار مربع میٹر ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: