موسم احزان فاطمیہ کا آغاز.......

امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کے روضہ مبارک کے شعائر و حسینی انجمنوں کے سیکشن کی طرف سے موسم احزان فاطمیہ کے نام سے ایک نمائش کا افتتاح بروز ہفتہ (6جمادى الأولى 1438هـ) بمطابق (4 فروری 2017ء) کو کیا گیا کہ جس میں حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیھا کی زندگی کے مختلف پہلووں کو اجاگر کرنے کے لیے کتابیں، ماڈلز اور تصاویر رکھی گئی ہیں۔

دس دن تک جاری رہنے والی اس نمائش کو دیکھنے کے لیے پہلے دن سے ہی لوگوں کی بہت بڑی تعداد ما بین الحرمین آرہی ہے۔

اس نمائش کی افتتاح کے وقت ایک تقریب بھی منعقد ہوئی جس میں دینی امورکے سیکشن کے سربراہ شیخ عامر کربلائی اور شعائر و حسینی انجمنوں کے سیکشن کے نائب سربراہ مازن الوزنی نے خطاب کیا اور حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیھا کی مظلومیت کے حوالے سے گفتگو کی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: