تراتیل سجادیہ کتابی نمائش میں روجہ مبارک حضرت عباس(ع) کا سٹال لوگوں کی نظروں کا مرکز.....

بروز جمعرات 21 محرم الحرام 139ھ بمطابق 12 اکتوبر 2017ء کو مابین الحرمین میں شروع ہونے والی تراتیل سجادیہ کتابی نمائش میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا سٹال لوگوں کی نظروں کا مرکز بنا ہوا ہے اور اس کی وجہ اس میں موجود سینکڑوں موضوعات پر مشتمل منفرد کتابیں اور تحقیقی مواد ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا سٹال مختلف یونٹوں کی صورت میں نمائش میں شریک ہے اور ہر یونٹ روضہ مبارک کے مختلف شعبوں کی تخلیقات و تحقیقات کو نمائش میں پیش کر رہا ہے۔

واضح رہے اس نمائش میں 50 کتابی اداروں نے اپنی منشورات کو نمائش کے لیے رکھا ہے کہ جو 8000 عناوین پر مشتمل ہے۔ اس سال خاص بات جو دیکھنے میں آئی ہے وہ یہ ہے کہ اکثر سٹالوں میں امام سجاد علیہ السلام کے حوالے سے 55 مؤلفین کی کتابیں رکھی گئی ہیں ۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: