روضہ مبارک حضرت عباس(ع) زیارت اربعین کو کوریج دینے والے میڈیا ہاؤسز کا شکریہ ادا کرتا ہے

زیارت اربعین امام حسین علیہ السلام کے مراسیم کو کوریج دینے والے میڈیا ہاؤسز کی کاوشوں کو مدنظر رکھتے ہوئے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام نے رسمی طور پر ان تمام میڈیا اداروں کا شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے زیارت اربعین کی عبادتی و عزائی مراسیم کو دنیا تک پہنچانے میں اپنا کردار ادا کیا۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے سیکرٹری جنرل سید محمد اشیقر(دام تأئیدہ) نے رسمی طور پر اظہار تشکر میں لکھا ہے:

تمام ذرائع ابلاغ کے نام(خدا آپ کی توفیقات کو قائم و دائم رکھے)

ہم آپ کی منفرد و پاکیزہ کاوشوں پہ بہت زیادہ شکریہ ادا کرتے ہیں کہ آپ نے زیارت اربعین امام حسین علیہ السلام 1439ھ کے مراسیم کو کوریج دینے اور اسے دنیا تک پہنچانے میں بھر پور کردار ادا کیا اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ اس عمل کو آپ کے نامہ اعمال میں درج کرے اور آپ سے ان کاموں کو لے جسے وہ پسند کرتا ہے بے شک وہی دعاوں کا سننے والا ہے۔

واضح رہے اس سال عراق اور دوسرے ممالک سے تعلق رکھنے والے ہر طرح کے ذرائع ابلاغ اور بہت سے میڈیا ہاؤسز نے زیارت اربعین کے مراسم کو کوریج دی اور اس عظیم شعیرا کو دنیا تک پہنچایا۔ جن میڈیا ہاوسز نے کربلا سے مراسم اربعین کو نشر کیا ان کی تعداد 250 سے زیادہ ہے اور اسی طرح ذرائع ابلاغ سے تعلق رکھنے والے دس ہزار سے زیادہ فوٹو گرافروں نے زائرین اربعین کی تصاویر لیں اور انہیں نشر کیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: