روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام نے امام محمد باقر اور امام علی نقی (عليهم السلام) کے جشن میلاد کی مناسبت سے اپنے ثقافتی مقابلے کا آغاز کیا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے جنرل سیکرٹریٹ نے أقمار المحمدية امام محمد باقر اور امام علی نقی (عليهم السلام) کے جشن میلاد کی مناسبت سے اپنے ثقافتی مقابلے کا آغاز کیا ہے۔

اس ثقافتی مقابلے کے دس فاتحین کے ناموں کا اعلان بروز منگل 31 دسمبر 2024 شام چار بجے روضہ مقدس حضرت عباس علیہ السلام کی رسمی ویب سائٹ پر کیا جائے گا۔

ایوارڈ حاصل کرنے کے لیے فاتحین کا امام حسین علیہ السلام کے جشن میلاد میں موجود ہونا ضروری ہے، جو بروز بدھ 1 جنوری 2025 کو روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے باب القبلہ کے سامنے منعقد کیا جائے گا۔

اگر کسی وجہ سے اس مقابلے کا فاتح جشن میں شرکت کرنے سے قاصر ہو تو وہ نتائج کے اعلان کے بعد زیادہ سے زیادہ (4) دنوں کے اندر روضہ مبارک کے شعبہ مالیاتی امورسے اپنا انعام وصول کر سکتا ہے اور اس کے لئے اپنے ساتھ شناختی دستاویزات کا لانا ضروری ہے۔

مقابلے میں حصہ لینے کے لیے یہاں کلک کریں۔

https://docs.google.com/forms/d/e/1FAIpQLSeCPOz2Fu6y3-aKZ13KNCsqQrHzIysdB6HGmAwlouEGRQRdFg/viewform
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: