جناب صافی صفا رضی اللہ عنہ کی ضریح کے اندرونی حصہ کی قدرتی لکڑی سے بنے دیدہ زیب نقش و نگار اور منبت کاری سے تزیین وآرائش

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے ضریح ساز عملے نے جناب صافی صفا کی ضریح کے اندورونی حصہ کو بھی مکمل کر لیا ہے کہ جس میں قدرتی لکڑی کا بہترین کام کیا گیا ہے پورا اندرونی حصہ لکڑي پہ بنے دیدہ زیب نقش نگاری اور خوبصورت منبت سازی کا اعلی شاہکار ہے۔

جناب اثیب یمانی (صافی صفا) رضی اللہ عنہ کی ضریح پر کام کرنے والے کارپینٹرز کے انچارج انجینیئر علی سلوم نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ضریح کے اندرونی حصہ میں ہونے والا کام فنی خوبصورتی اور مہارت کا اعلی نمونہ ہے کہ جس میں لکڑی پر کندہ کاری، منبت کاری اور چنری کے ذریعے قرآنی آیات ، احادیث نبوی(ص) اور اشعار کو لکھا گیا ہے اور بہترین نقش ونگار بنائے گئے ہیں۔

اس مقصد کے لیے اعلی معیار کی قدرتی لکڑی کا استعمال کیا گیا اور ماہر خطاطوں اور لکڑی پر ڈیزائنگ کرنے والے ماہرترین افراد کی خدمات حاصل کی گئيں۔

علی سلوم نے اس بارے میں تفصیل سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا:

ضریح کے دروازے اور جالیوں کے اندورونی طرف جو لکڑی کا کام ہوا ہے اس پر اسلامی نقوش اور اسماء الحسنی لکھے ہوئے ہیں جبکہ ہر جالی پر لگائی گئی منقوش لکڑی دو حصوں پر مشتمل ہے۔

ضریح کا اندورونی محیط ڈاکٹر روضان بہیہ کے ہاتھوں سے خط الثلث المركّب میں لکھے ہوئے شاعر علی صفار کے 14 شعروں سے مزین ہے کہ جو ایک چوبی پٹی پر موجود ہیں۔



اس پٹی کے اوپر (318سم) X (31سم) رقبہ پر رسول خدا (صلّى الله عليه وآله وسلم) کی یہ حدیث (معاشر الناس فضّلوا عليّاً فإنّه أفضل الناس....) ضریح کے دورازہ کے ضلعِ قصير پر خوبصورت خط میں تحریر ہے.

جبکہ اس پٹی کے اوپر (430سم) X (31سم) رقبہ پر رسول خدا (صلّى الله عليه وآله وسلم) کی یہ حدیث (إنّ عليّ بن أبي طالب أخي ووصيّي وخليفتي على أمّتي.....) ضریح کے دورازہ کے ضلعِ طویل پر تحریر ہے.

ضریح کے سر مبارک والی جانب (318سم) X (31سم) رقبہ میں رسول خدا (صلّى الله عليه وآله وسلم) کی یہ حدیث (هذا عليّ أنصركم لي وأحقّكم بي....) جبکہ قبلہ والی جانب (430سم) X(31سم) رقبہ میں رسول خدا (صلّى الله عليه وآله وسلم) کی یہ حدیث (إنّ عليّاً والطيّبين من وُلدي من صلبه هم الثقلُ الأصغر والقرآن الثقل الأكبر...) مکتوب ہے۔

ضریح کے دروازے کے اندرونی طرف کو بھی لکڑی سے مغلف کیا گیا ہے کہ جو تکونی نقوش، یا اللہ ، اور اس آيت سے مزین ہے: (وَبَشِّرِ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ أَنَّ لَهُمْ جَنَّاتٍ تَجْرِي مِن تَحْتِهَا الْأَنْهَارُ)

ضریح کے طولی اضلاع پر دیگر کام کے ساتھ یہ آیت مکتوب ہے: (لَقَدْ كَانَ لَكُمْ فِي رَسُولِ اللَّهِ أُسْوَةٌ حَسَنَةٌ لِمَنْ كَانَ يَرْجُو اللَّهَ وَالْيَوْمَ الآخِرَ)، جبکہ عرضی اضلا‏ع میں ہمیں یہ آیت دکھائی دیتی ہے : (ادْخُلُوا الْجَنَّةَ لَا خَوْفٌ عَلَيْكُمْ وَلَا أَنتُمْ تَحْزَنُونَ).

ضریح کی اندرونی چھت بارہ ستاروں پر مشتمل دلکش ڈیزائن اور خوش رنگ نقوش سے مزین ہے اور وہاں لائیٹنگ کے لیے بھی کام کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس پورے کام میں بورمی، بلوط اور شیشم کی لکڑی استعمال کی اور صرف قدرتی رنگوں پر انحصار کیا گیا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: