روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے سیکریٹری جنرل انجینئر محمد الاشقر کا کہنا ہے کہ عالمی وبائی مرض کورونا کی روک تھام کے لئے کربلا مقدسہ کے امام حسین میڈیکل سٹی میں کورونا سے متاثرہ افراد کےعلاج کے لئے ہسپتال کی تعمیر اور تکمیل ایک چیلنج تھا۔ انہوں نے یہ باتیں بدھ کے روز امام حسین میڈیکل سٹی میں کورونا ہسپتال کے افتتاح کے موقع پر کیں۔ یہ سینٹر روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کےالکفیل اسپیشلائزڈ ہسپتال کی جانب سے امام حسین میڈیکل سٹی کو ایک تحفہ ہے۔
روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے سیکریٹری جنرل انجینئر محمد الاشقر نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا ، "کورونا ہسپتال کی تعمیر روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے نئے کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں ایک اہم قدم ہے ، اوریہ ہسپتال خاص طور پر مریضوں کی تعداد میں اضافہ کے پیش نظر کربلا میں اس کے پھیلاؤ کو روکنے میں اپنا کردار ادا کرے گا جو اس وقت تمام دنیا کے لئےایک بہت بڑا چیلنج بنا ہوا ہے۔"
انہوں نے مزید کہا: "موجودہ بحرانی حالات میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے عملے نے ٹریفک کی پابندیوں اور مارکیٹ میں خام مال کی کمی اور دیگر مشکلات کے باوجود محدود وقت میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کے علاج معالجے کے لئے ہسپتال کی تعمیر میں کامیابی حاصل کی۔"
انہوں نے جاری رکھا: "امام حسین علیہ السلام کے میڈیکل سٹی میں کام کرنے والے میڈیکل اسٹاف کو ہمارا بہت سلام جو انسانیت کو بچانے کے لئے اس وائرس کے خلاف جنگ میں اگلی صفوں میں کام کر رہے ہیں۔"