الہندیہ جنرل اسپتال میں کورونا ٹریٹمنٹ یونٹ پروجیکٹ میں بجلی کے کام سے متعلق کامیابی کا تناسب تقریبا 75٪ تک پہنچ گیا ہے۔

انجینئرنگ مینٹیننس ڈیپارٹمنٹ کا عملہ کربلا گورنریٹ کے جنوب میں واقع الہندیہ جنرل اسپتال میں کورونا ٹریٹمنٹ یونٹ پروجیکٹ پر کام جاری رکھے ہوئے ہے، جہاں زیر تعمیر یونٹ سے متعلقہ تمام کام تکمیلی مراحل کے قریب پہنچ چکےہیں، بشمول بجلی سے متعلق کام جہاں تکمیل کی شرح تقریبا (75٪) تک پہنچ گئی ہے۔
اس پراجیکٹ کے الیکٹریکل انجینئر مسٹر حسینین حیدر نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا: "اس منصوبے میں بجلی کے کام سے متعلق کامیابی کا تناسب تقریبا 75٪ تک پہنچ گیا ہے۔ بجلی کی فراہمی کےلئے وائرنگ اور سرکٹس مکمل ہو چکے ہیں۔ ہم نے مکمل ہونے والے تمام کمروں میں وائرنگ کا کام بھی مکمل کرلیا گیا ہے ، اور ہم باقی کمروں کے لئے سول کام کی تکمیل کے منتظر ہیں تاکہ ہم وائرنگ کا باقی کام انجام دے سکیں۔۔ "
انہوں نے مزید کہا: "ہم نے مکمل ہونے والے کمروں میں لائٹنگ کا کام مکمل کرلیا ہے ، اور اب ہم نے یونٹ کے کوریڈورز میں پنکھے لگانے شروع کردیئے ہیں۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: