الہندیہ جنرل اسپتال میں کورونا سے متاثرہ افراد کے علاج کے لئے تھرڈ "الحیات" میڈیکل یونٹ کی تعمیر مکمل

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے انجینئرنگ مینٹیننس ڈیپارٹمنٹ کے عملے نے تھرڈ "الحیات" میڈیکل یونٹ کا تعمیراتی منصوبہ مکمل کرلیا ہے ۔ یہ میڈیکل یونٹ 24 دن کے مختصر عرصے میں الہندیہ جنرل اسپتال میں کورونا سے متاثرہ افراد کے علاج کے لئے تعمیر کیا گیا ہے۔ اس میڈیکل یونٹ کوعالمی وبائی مرض کورونا کے پھیلاو کو روکنے اور صحت کی سہولیات میں فوری اضافی کیلئے احتیاطی تدابیر کے طور پر بنایا کیا گیا ہے۔

انجینئرنگ مینٹیننس ڈیپارٹمنٹ کے عملے نے 25 مارچ سے 25 اپریل یعنی صرف ایک ماہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کے علاج معالجے کے لئے مختص تین عمارتیں تعمیر کی ہیں جن میں کورونا ریکوری سینٹرنجف، امام حسین علیہ السلام میڈیکل سٹی میں الحیات کورونا یونٹ اور اب الہندیہ جنرل ہسپتال کی تھرڈ "الحیات" کورونا یونٹ ہیں۔
اس پراجیکٹ کے نگران انجینئر کرار بریہی کے مطابق انجینئرنگ مینٹیننس ڈیپارٹمنٹ کے عملے نے تمام تر مشکلات اور پریشانیوں کے باوجود انتھک محنت اور مستقل مزاجی سے اس یونٹ کو تمام تر طبی اور تکنیکی معیارات کے مطابق مقررہ مدت میں کامیابی سے مکمل کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ یونٹ 1500 مربع میٹر کے رقبے پر محیط اور 38 کمروں پر مشتمل ہے جن میں سے 32 کمرے کورونا سے متاثرہ افراد جبکہ چھ کمرے میڈیکل سٹاف کےلیے مختص کیے جائیں گے ہر کمرے کے ساتھ کی سہولت بھی موجود ہے۔ہر کمرے کا رقبہ 15 مربع میٹر ہےجبکہ سینٹری یونٹ کا رقبہ (1.5 × 1.5) میٹر ہے۔ یونٹ میں میڈیکل سٹور کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔
یہ یونٹ روضہ مبارک کے میڈیکل کئیر ڈویژن اور الکفیل سپیشلائزڈ ہسپتال کے زیر نگرانی کورونا سے متاثرہ افراد کے لیے آئسولیشن سنٹر کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔
شامل ہیں ، جن میں عمارت کے انتظام کے لئے کمرے اور ایک دواخانہ بھی شامل ہے۔ ہر کمرے کا رقبہ (15) مربع میٹر ہے اور ان میں سے ہر ایک میں ایک صحت یونٹ شامل ہے جس کا رقبہ (1.5 میٹر × 1.5 میٹر) ہے اور دیگر صحت کی ضروریات سے آراستہ ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ یہ میڈیکل یونٹ صحت کے بین الاقوامی معیار کے مطابق تعمیر کی گئی ہے اورتمام مطلوبہ سسٹم (بجلی ، کولنگ ، سٹرلائزیشن، سینیٹری ، آگ بجھانے ، صفائی وغیرہ) سے آراستہ ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: