تھرڈ "الحیات" کورونا یونٹ کی افتتاحی تقریب میں عراقی وزیر صحت ، روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے اعلی سطحی وفد، کربلا ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر، الہندیہ کے نائب گورنر اور کربلا گورنیٹ کے اعلی حکام نے شرکت کی۔
اس افتتاحی تقریب میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کےسینئر آفیشل نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے کہا کہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے عملے نے صرف 24 دن کی ریکارڈ مدت میں مکمل کیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ یہ کورونا ریکوری یونٹ ان تین کورونا ریکوری یونٹس میں سے ایک ہے کہ جو روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے انجینئرنگ مینٹیننس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ہنگامی بنیادوں پر تعمیر کئے گئے ہیں۔ یہ تمام مراکز کام کرنے اور طبی خدمات کی فراہمی شروع کرنے کے لئے محکمہ صحت کے حوالے کردیئے گئے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی یقین دہانی کرائی کہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے تمام طبی اور حفاظتی اقدامات جاری رکھے جایئں گے۔
تقریب کے اختتام پر سیٹیلائٹ چینلز اور نیوز ایجنسیوں کے نمائیدگوں کی موجودگی میں ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ، جس میں وزیر صحت نے اس بیماری کی روک تھام میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے اہم کردار کی تعریف اور صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے۔ انہوں نے تھرڈ "الحیات" کورونا یونٹ کی تعمیر کو اس بحران میں اہم کامیابی قرار دیا۔ اس نے موجودہ بحران میں کورونا وائرس کو محدود کرنے کے لئے حکومت کی کوششوں کے بارے میں بھی بات کی۔
انھوں نے کہا: "اس مختصر وقت میں ایسے جدید مرکزصحت کا قیام ہمارے لئے فخر کا باعث ہے۔"
واضح رہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے انجینئرنگ مینٹیننس ڈیپارٹمنٹ کے عملے نے 6 شعبان 1441 ہجری بمطابق 31 مارچ 2020 کو ہندیہ جنرل ہسپتال میں کورونا سے متاثرہ افراد کے لیے ایک علیحدہ کورونا یونٹ کی تعمیر کا آغاز کیا تھا تاکہ اس وبائی مرض کی روک تھام کے لیے موثر اقدامات کیے جا سکیں۔
یہ کام اعلی دینی قیادت کی خصوصی ہدایات پر کیا گیا ہے تاکہ اس بحرانی صورتحال پر جلد از جلد قابو پایا جا سکے اور اس کے پھیلاو کو محدود کیا جاسکے جس کا پوری دنیا اور وطن عزیز کو سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی کی براہ راست ہدایات پر ہندیہ جنرل ہسپتال میں کورونا یونٹ تعمیر شروع کی گئی تھی۔