الہندیہ جنرل ہسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر واثق جیاد فضيل الحسناوي نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ تھرڈ "حیات" میڈیکل یونٹ جیسے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے انجینئرنگ مینٹیننس ڈیپارٹمنٹ کے عملے نے صرف 24 دن کے انتہائی ریکارڈ وقت میں مکمل کیا ہے، ایک حیرت انگیز فنکارانہ شاہکار ہے جو الہندیہ جنرل ہسپتال میں شہریوں کو صحت کی خدمات فراہم کررہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا: "موجودہ بحرانی صورتحال میں جب ہم نے الکفیل اسپیشلائزڈ اسپتال کے سینئر آفیشل سے مدد کی اپیل کی تو انھوں نے فوری طور پر روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متولی شرعی جناب سید احمد الصافی اور سیکریٹری جنرل جناب محمد اشیقر سے منظوری حاصل کرنے کے بعد انجینئرنگ مینٹیننس ڈیپارٹمنٹ کے عملے کو تھرڈ "حیات" میڈیکل یونٹ کی تعمیر کی ذمہ داری سونپی اور عملے نے انتھک کوششوں کی بدولت ریکارڈ وقت میں یہ شاہکار تعمیر کیا۔
انھوں نے مزید کہا کہ اس فراغدلانہ تعاون پر ہم روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متولی شرعی جناب سید احمد الصافی، سیکریٹری جنرل جناب محمد اشیقر اور الکفیل اسپیشلائزڈ اسپتال کے تہے دل سے مشکور ہیں