سربراہ انجینئرنگ مینٹیننس ڈیپارٹمنٹ : تھرڈ الحیات یونٹ کی تکمیل سے یہ ثابت ہوا کہ ہمارا سٹاف تفویض کردہ کسی بھی کام کو کسی بھی حالت میں مکمل کرنے کا اہل ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے انجینئرنگ مینٹیننس ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ انجینئر سمیر عباس علی نے کہا کہ تھرڈ الحیات یونٹ کی تکمیل سے یہ ثابت ہوا کہ ہمارا سٹاف تفویض کردہ کسی بھی کام کو کسی بھی حالت میں مکمل کرنے کا اہل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم اس منصوبے کو بروقت مکمل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ ہم نے ایک نصف تیار شدہ عمارت جو کئی دہائیوں سے متروک تھی، کو جدید طبی مرکز بنانے میں کامیابی حاصل کی ہے اور ہم نے 24 دن کے مختصر عرصے میں اس نا مکمل ہال کوسوئیٹ نما 35 کمروں پر مشتمل جدید میڈیکل سینٹر میں تبدیل کیا ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ یہ میڈیکل یونٹ صحت کے بین الاقوامی معیار کے مطابق تعمیر کی گئی ہے اورتمام مطلوبہ سسٹم (بجلی ، کولنگ ، سٹرلائزیشن، سینیٹری ، آگ بجھانے ، صفائی وغیرہ) سے آراستہ ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: