انجینئرنگ مینٹیننس ڈیپارٹمنٹ کربلا میں ڈینٹل کلینکس کمپلیکس کی تعمیر کا کام شروع کر دیا ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے انجینئرنگ اینڈ ٹیکنیکل مینٹیننس ڈیپارٹمنٹ کے عملے نے العمید یونیورسٹی کی فیکلٹی آف ڈینٹسٹری میں ڈینٹل کلینکس کمپلیکس کی تیاری پر کام شروع کر دیا ہے۔
انجینئرنگ اینڈ ٹیکنیکل مینٹیننس ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ ، انجینئر سمیر عباس نے کہا: "روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے انجینئرنگ اینڈ ٹیکنیکل مینٹیننس ڈیپارٹمنٹ کے عملے نے یکم جون 2020 کو مذکورہ منصوبے پر کام کا آغاز کر دیا ہے۔ ڈینٹل کلینکس کمپلیکس (4) فلورز پر مشتمل ہے ، گراؤنڈ فلور پر 14ایگزامینیشن ڈیوائسسز، ایڈمنسٹریشن روم ، ایکس اور سینٹری یونٹس ہوں گے۔ جہاں تک پہلی ، دوسری اور تیسری منزل کی بات ہے ، ان میں سے ہر ایک میں (28) ایگزامینیشن ڈیوائسسز دو باتھ روم ہوں گے۔ "

انہوں نے کہا: "صفائی کا عمل مکمل کرنے کے بعد لائٹ ویٹ بلڈنگ بلاکس سے عمارت کے اندرونی اور بیرونی حصوں کی تعمیر کا عمل شروع کیا جا چکا ہے۔"

انہوں نے مزید کہا: "یہ عمارت انٹرنیشنل بلڈنگ سٹینڈرڈز اور بلڈنگ سیفٹی کوڈز پر عمل کرتے ہوئے جدید ترین برقی ، ریفریجریشن ، فائر فائٹنگ ، پانی اور نکاسی آب کے نظام سے آراستہ ہوگی۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: