اہم: روضہ مبارک حضرت عباس (ع) نے مرکز الزہرہ برائے باطنی امراض میں کورونا سے متاثرہ افراد کے علاج کے لئے فورتھ کورونا یونٹ کی تعمیر کا کام شروع کر دیا ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل انجینئر عباس موسی احمد ،نے اعلان کیا کہ روضہ مبارک کے انجینئرنگ مینٹیننس ڈیپارٹمنٹ نے مرکز الزہرہ (سلام اللہ علیہا) برائے باطنی امراض میں کورونا سے متاثرہ لوگوں کے علاج معالجے کے لئے کورونا یونٹ کی تعمیر کا کام شروع کر دیا ہے۔ مرکز الزہرہ (سلام اللہ علیہا) برائے باطنی امراض کربلا مقدسہ کے امام حسین میڈیکل سٹی میں واقع ہے۔
انہوں نے مزید کہا: "یہ کورونا یونٹ (1000) مربع میٹر اراضی پر جدید طبی اور تعمیراتی معیارکے مطابق ہنگامی بنیادوں پر بنائی جائے گی۔ "
انہوں نے مزید کہا : "ملک میں کرونا انفیکشن کے بڑھتے ہوئے پھیلاو کے پیش نظر یونٹ کی تعمیر مقررہ مدت میں مکمل کی جائے گی تاکہ صحت کے نظام پر پڑنے والے بوجھ کو کم کرتے ہوئے وائرس سے متاثرہ افراد کو طبی خدمات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔"
واضح رہے کہ اعلی دینی قیادت کی خصوصی ہدایات پر روضہ مبارک حضرت عباس (ع) نے شعبہ صحت اور طبی اداروں کورونا کی وبا سے متاثرہ افراد کی بازیابی اور علاج میں معاونت فراہم کرنے کے لئے خصوصی طور پر تین کورونا یونٹس قائم کیں ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: