کورونا میں مبتلا لوگوں کے علاج کے لئے بغداد میں پانچویں کورونا ریکوری یونٹ کے پہلے مرحلے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس کے تکنیکی اور انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے عملے نے کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج معالجے کے لئے پانچویں کورونا ریکوری یونٹ کے پہلے مرحلے کا آغاز کر دیا ہے۔ یہ کورونا ریکوری یونٹ بغداد میں حيّ الغدير/ جانب الرصافة کے ابن القف اسپتال 5 ہزار مربع میٹر کے رقبے پر تعمیر کی جائے گی۔ ان طبی مراکز کی تعمیر اس وبائی وائرس کے خطرات سے نمٹنے کے لئے ملک میں صحت کے اداروں کی مدد کے لئے اعلی دینی قیادت کی سفارشات پر مبنی ہے اور اس پر عمل روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متولی شرعی سید احمد الصافی (دام عزہ) کے براہ راست حکم سے کیا جارہا ہے۔

اس منصوبے کے نگران انجینئر کاظم صالح مہدی نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا : "مسلسل دوسرے دن 5،000 مربع میٹر کے رقبے میں اس منصوبے کو شروع کرنے کے لئے ابتدائی کام کیا جا رہا ہے۔ یہ عمارت 120 کمروں پر مشتمل ہو گی اورہر کمرے کے ساتھ اٹیچڈ باتھ روم کی سہولت ہو گی۔ ہر کمرے کا رقبہ 15 مربع میٹر اور باتھ روم کا رقبہ (1.25میٹر × 2میٹر) ہوگا۔ اس کے علاوہ ، مرکز میں کام کرنے والے میڈیکل سٹاف اور سروسز سٹاف کے لئے چینج روم اور ڈاکٹرز اور نرسز کے لئے دو خصوصی کمرے بھی ہوں گے۔ اس کے علاوہ ، انتظامیہ ، اسٹوریج اور فارمیسی کے لئے بھی تین کمرے ہیں اور ممکن ہے کہ مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر یونٹ میں مزید جگہ یا مزید کمرے شامل کیے جائیں۔"

انہوں نے مزید کہا: فی الحال ، اس منصوبے کو شروع کرنے کے لئے ابتدائی کام کیا جا رہا ہے اور رکاوٹوں کو گرانے اور ملبے کو ہٹانے کا عمل جاری ہے۔ اسکے بعد اس منصوبے کے اگلے اقدامات کو شروع کیا جائے گا اور انشااللہ اس منصوبے کو مقررہ مدت میں مکمل کر لیا جائے گا۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: