العباس فائٹنگ سکواڈ : کربلا میں کوویڈ 19 سے وفات پا جانے والے افراد کےغسل اور کفن کے لئے غسل خانے کی تعمیر شروع کردی گئی ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے العباس فائٹنگ سکواڈ ( پاپولر موبلائزیشن کی 26 ویں بریگیڈ) کی قیادت نے تصدیق کی ہے کہ اسکواڈ نے کربلا میں کوویڈ 19 کے متاثرین کے لئے وقف شدہ قبرستان میں کورونا وبائی مرض سے وفات پا جانے والے افراد کےغسل اور کفن کے لئے غسل خانے کی تعمیر شروع کردی ہے۔

یہ غسل خانہ کربلا میونسپل انتظامیہ اور کربلا ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے منظور شدہ صحت کے معیارات کے مطابق روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کےانجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کا عملہ تعمیرکرے گا۔

دریں اثنا ، اسکواڈ کے کرائسس سیل نے کربلا ہیلتھ ڈائریکٹوریٹ کے ایک وفد جس کی نمائندگی ڈاکٹر خالد العراجی کر رہے تھے، سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران سکواڈ اور کربلا ہیلتھ ڈائریکٹوریٹ کے مابین سپورٹ پروجیکٹ پر عمل درآمد کے حوالے سے تفصیلی بات ہوئی۔ یہ سپورٹ پراجیکٹ کورونا وائرس کے ان مریضوں کی مدد کے لئے ہے جو گھروں میں ہی زیر علاج ہیں۔
العباس فائٹنگ اسکواڈ کے نگران میثم الزیدی نے بات کرتے ہوئے کربلا ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے طبی عملے کی طرف سے کی جانے والی فراخدلانہ کاوشوں کی تعریف کی اور شہریوں کی زندگی بچانے کے لئے دن رات مصروف عمل رہنے پر ان ہیروز کا شکریہ ادا کیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: