انجینئرنگ مینٹیننس ڈیپارٹمنٹ کا عملہ چھٹی الحیات کورونا یونٹ میں کولنگ ڈیوائسز کی تنصیب کا کام شروع کرچکا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے انجینئرنگ مینٹیننس ڈیپارٹمنٹ کا عملہ کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کے علاج کے لئے چھٹی الحیات کورونا یونٹ کی بروقت تکمیل کے لئے دن رات ہنگامی بنیادوں پر کام کر رہا ہے۔ چھٹی الحیات کورونا یونٹ کورونا وائرس کے باعث ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے مثنی گورنریٹ کے الحسین ٹیچنگ ہسپتال میں ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کو معاونت فاہم کرنے کے لئے تعمیر کی جا رہی ہے۔
یہ یونٹ (114) سنگل کمروں پر مشتمل ہے اور انجینئرنگ مینٹیننس ڈیپارٹمنٹ کا عملہ یونٹ کے تمام کمروں میں کولنگ ڈیوائسز کی تنصیب کا کام شروع کرچکا ہے جبکہ متوازی طور پر تازہ ہوا کے نظام (ایئر فریچ) کی تنصیب بھی جاری ہے۔
اس منصوبے کے انجینئر صفا محمد علی نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا: "انجینئرنگ مینٹیننس ڈیپارٹمنٹ کا ٹیکنیکل اور انجینئرنگ سٹاف صبح سویرے سے رات گئے تک منصوبے کے مختلف مراحل پر کام کر رہا ہے۔ اب تک کئے جانے والے کام یہ ہیں:
- پیویسی ونڈوز کی تنصیب.
- دیواروں پر جپسم بورڈ کی تنصیب۔
- ثانوی چھتوں کی تنصیب بھی شروع کی جا چکی ہے۔
- (114) سنگل کمروں کے لئے پیویسی حصوں کو فکسنگ۔
- ہر کمرے سے ملحقہ باتھ رومزمیں پانی کے پائپ بچھانے کا کام۔
- ہر کمرے کے لئے واٹر ہیٹر لگانا۔
- آگ بجھانے کا نظام مکمل کیا جا چکا ہے۔
- ہر کمرے سے ملحقہ باتھ رومز میں ٹائلز لگانے اور باقی سہولیات کی فراہمی مکمل کی جا چکی ہے۔
- تازہ ہوا کے نظام (ایئر فریچ) کی تنصیب کا آغاز۔
- بجلی کی فراہمی اور وائرنگ کے کام جاری ہیں۔
- کٹنگ ورکس بھی (90٪) تک کئے جا چکے ہیں۔
- یونٹ کے حصوں کےدرمیان خالی جگہوں کو ہموار کرنے کے بعد ان پر ٹف ٹائلزلگانے کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے۔
- اسٹیل ڈھانچے کی تنصیب کی تکمیل۔
- کنکریٹ کی بنیاد ڈالنے کی تکمیل۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: