روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے انجینئرنگ مینٹیننس ڈیپارٹمنٹ نے اعلان کیا کہ اس کے عملے نے کربلا گورنریٹ میں فورتھ الحیات کورونا یونٹ کو تمام مطلوبہ طبی اور تکنیکی مواصفات کے ساتھ مکمل کر لیا ہے اور اس میڈیکل یونٹ کو کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کے علاج کے لئے کربلا ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے حوالے کیا جا رہا ہے۔
منصوبے کے انجینئر ، محمد مصطفی التویل ، نے اس عمارت کی اہم ترین تفصیلات درج ذیل میں درج کی ہیں۔
" اس منصوبے کے نگران انجینئرمحمد مصطفی الطویل نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا: فورتھ الحیات کورونا یونٹ کربلا مقدسہ کے امام حسین میڈیکل سٹی کے (مرکز الزہرہ (سلام اللہ علیہا) برائے باطنی امراض میں واقع ہے۔ اس منصوبے کا کل رقبہ ایک ہزار مربع میٹر ہے اور یہ دو حصوں پر مشتمل ہے۔ پہلا حصہ ٹیسٹنگ لیبز، اور دوسرا حصہ کورونا وبا سے متاثرہ لوگوں کے علاج کے لئے وقف ہے۔
پہلا سیکشن: پہلے حصے میں (6 × 4) میٹر کا سونار روم ، (6 × 4) میٹر کا ریڈیالوجی روم ، (5 × 3) میٹر کی ایک لیبارٹری ، (5 × 3) میٹر کا ایڈمنسٹریشن روم ، (6 × 3) میٹر کے مردوں اور خواتین کے لئے الگ الگ سینٹری یونٹ اور (38× 3) میٹر کا ایک ویٹنگ ہال شامل ہیں۔
دوسرا سیکشن: دوسرے حصے میں (6 × 4) میٹر کے 15 انفرادی کمرے جن کے ساتھ (2 × 1) میٹر کے سینٹری کمپلیکس ہیں، (3 × 2) میٹر کا ڈاکٹرز روم، (4 × 3) میٹر کے دو نرسزروم ، (3 × 2.5) میٹر کا میڈیکل سٹور، (4 × 3) میٹر کا انتظامی کمرہ ، (4 × 3) میٹر کا ایک گودام ، میل اینڈ فیمیل میڈیکل سٹاف کے لئے (3 × 4) میٹر کے دو الگ الگ کمرے بمع اٹیچڈ واش رومز شامل ہیں۔
انھوں نے مزید کہا: "دونوں حصوں کو ایک راہداری کے ذریعہ ملایا گیا ہے جو 38 میٹر لمبی اور 2.2 میٹر چوڑی ہے۔ اس یونٹ کے باقی حصوں میں عمارت میں داخل ہونے کے لئے مرکزی داخلی راستہ اور درختوں اور سر سبز ایریاز شامل ہیں جہاں موسمی پھول، پودے اور درخت لگائے گئے ہیں۔
جبکہ عمارت کو فراہم کیے جانے والے سب سے اہم نظام یہ ہیں:
- عمارت کے تمام حصوں کو سینسرز کے ذریعے جدید الارم سسٹم سے منسلک کیا گیا ہے۔
- بجلی کا جدید نظام، جو کسی بھی بریک ڈاون کی صورت میں جنریٹر سے منسلک ہے۔
- سیوریج کا نظام۔
- نگرانی کے لئے جدید اور طاقتور کیمروں پر مشتمل نظام۔
- اسپلٹ یونٹس پر مشتمل کولنگ سسٹم۔
- تازہ ہوا کا نظام جو خصوصی میکینزم کے ذریعہ صاف اور تازہ ہوا کو یونٹ کے تمام حصوں، ہالوں اور کمروں میں پہنچاتا ہے۔
- ائیر پیوریفیکیشن سسٹم، اس نظام میں آلودہ ہوا کو کھینچنے کے بعد ہائی ٹمپریچر سے گزارہ جاتا ہے اور خصوصی جراثیم کش مواد سے سٹرلائز کرنے کے بعد عمارت سے باہر منتقل کیا جاتا ہے تاکہ بیرونی ماحول کو جراثیم اور وائرسز سے محفوظ رکھا جا سکے۔ "
انھوں نے مزید کہاا: " ہمارے عملے نے اس منصوبے کو فنی و تکنیکی اعتبار اور تفویض کردہ طبی معیارات کے مطابق مقررہ مدت میں مکمل کرنے کے لئے غیر معمولی کوششیں کرتے ہوئے روزانہ (18) گھنٹے سے زیادہ کی اوسط سے دو شفٹوں میں کام کیا ہے اور خدا کا شکر ہے کہ ہم اس اہم طبی منصوبے کو بین الاقوامی معیار اور وزارت صحت کی سفارشات کے مطابق ریکارڈ وقت میں مکمل کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔ "