کربلا کے امام حسین علیہ السلام میڈیکل سٹی میں" فورتھ الحیات میڈیکل یونٹ " کو وائرس سے متاثرہ افراد کے علاج کے لئے کھول دیا گیا ہے

آج اتوار کی شام 20 ذی القعدہ 1441 ہجری بمطابق 12 جولائی 2020 کوکربلا میں واقع امام حسین علیہ السلام میڈیکل سٹی میں " فورتھ الحیات میڈیکل یونٹ " کی عمارت کا افتتاح کیا گیا۔ اس کورونا ریکوری یونٹ کی منصوبہ بندی اور تعمیر کی مکمل ذمہ داری روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے انجینئرنگ مینٹیننس ڈیپارٹمنٹ کو سونپی گئی تھی اورانجینئرنگ مینٹیننس ڈیپارٹمنٹ کے عملے نے تمام تر مشکلات کے باوجود اس طبی منصوبے کو 25 دن کے مختصر عرصے میں تمام تر مطلوبہ طبی و تکنیکی مواصفات کے مطابق تعمیر کیا ہے۔ اس یونٹ کے قیام کا مقصد کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنا، طبی عملے کو معاونت فراہم کرنا اور کورونا سے متاثرہ مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کو ایڈجسٹ کرنے اور کربلا میں امام حسین میڈیکل سٹی میں فرسٹ کورونا یونٹ پر بوجھ کو کم کرنا ہے۔
فورتھ الحیات کورونا یونٹ کی افتتاحی تقریب میں کربلا کے گورنر، روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے سیکریٹری جنرل انجینئر محمد اشیقر، سینئر آفیشلز، کربلا ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ اور امام حسین علیہ السلام میڈیکل سٹی کے کے ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔
واضح رہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے انجینئرنگ مینٹیننس ڈیپارٹمنٹ نے کورونا وائرس کی روک تھام اور اس وبائی مرض سے متاثرہ افراد کے علاج کے لئے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ملک کے مختلف شہروں میں الحیات کورونا ٹریٹمنٹ یونٹس تعمیر کی ہیں جن میں نجف اشرف کے امیرالمومنین علیہ السلام ہسپتال، کربلا میں امام حسین میڈیکل سٹی میں دو الحیات کورونا ٹریٹمنٹ سینٹرز اور ہندیہ جنرل ہسپتال میں ایک الحیات کورونا ٹریٹمنٹ یونٹ شامل ہیں۔ ان طبی مراکز نے اس عرصے میں مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کو ایڈجسٹ کرنے میںاہم کردار ادا کیا ہے جبکہ اس وقت دارالحکومت بغداد ، بابل گورنریٹ اور المثنی گورنریٹ میں تین دیگر الحیات کورونا ٹریٹمنٹ یونٹس کی تعمیر کے لئے ہنگامی بنیادوں پر کا کیا جا رہا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: