انجینئرنگ اینڈ مینٹیننس ڈیپارٹمنٹ کے عملے نے المثنی گورنریٹ میں چھٹی الحیات کورونا یونٹ کے تمام سروس سسٹمز مکمل کرلیے ہیں۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے انجینئرنگ مینٹیننس اینڈ کنسٹرکشن ڈیپارٹمنٹ کے عملے نے المثنی گورنریٹ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کے علاج کے لئے چھٹی الحیات کورونا یونٹ منصوبے کے سروس سسٹمز کے تمام کام مکمل کرلیے ہیں۔
پروجیکٹ مینیجر ، انجینئر عماد حبیب ہاشم ، نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا: "المثنی گورنریٹ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کے علاج کے لئے چھٹی الحیات کورونا پروجیکٹ پر کام کرنے والے ہمارے عملے نے عمارت میں موجود تمام سروس سسٹمز مکمل کر لئے ہیں جن میں آگ بجھانے کا نظام، جدید کیمروں پر مشتمل نگرانی کا نظام، فون اور الارم سسٹم شامل ہیں۔ "
انہوں نے مزید کہا: "مذکورہ بالا تمام سسٹمز منصوبے اور مطلوبہ مواصفات اور معیارات کے مطابق نصب کئے گئے ہیں۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: