روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کا دیدہ زیب 14 فانوسوں اور 12 قمقموں سے مزین باب قبلہ

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں صحن کی دیکھ بھال کے سیکشن نے روضہ مبارک کے باب قبلہ کے اندرونی حصہ اور داخلی راستہ کی چھت میں چودہ دیدہ زیب فانوس نصب کر دیئے ہیں اور دیواروں پر متعدد آرائشی قمقمے بھی لگا دیئے ہیں جس سے باب قبلہ کے حال ہی مکمل ہونے والے توسیع وتعمیرِ نو کے منصوبے اور وہاں بنائے گئے دلکش اسلامی نقش ونگار مزید خوبصورت دکھائی دینے لگے ہیں اور ہر آنے والے کو اپنی طرف متوجہ کر رہے ہیں۔
مذکورہ بالا سیکشن کے فانوسوں کے شعبہ کے انچارج حسين عبد ربه نے اس بارے میں بتایا ہے کہ باب قبلہ کے اندرونی راستہ میں چہاردہ معصومین(ع) کی نسبت سے چودہ گنبد ہیں اور یہ فانوس بھی انہی گنبدوں میں نصب کیے گئے ہیں۔ ان فانوسوں میں سے 180سم لمبائی اور 97سم چوڑائی کے دو فانوس باب قبلہ کے مدخل میں لگائے گئے جبکہ دیگر بارہ فانوس ان دو فانوسوں کے بعد کے حصہ میں نصب ہیں کہ جن کی اونچائی 96سم اور چوڑائی 81سم ہے۔ ان چودہ فانوسوں میں سے ہر ایک 25برقی شمعوں پر مشتمل ہے۔
اس کے علاوہ باب قبلہ کے اندرونی راستہ کی دیواروں میں بنی 12محرابوں میں بھی دیدہ زیب برقی قمقمے نصب کیے گئے ہیں ہر محراب کی قوس کے بالائی حصہ میں لگائے گئے قمقمہ کی لمبائی 76سم اور چوڑائی 63سم ہے جبکہ 12 برقی شمعوں پر مشتمل ہر قمقمہ 90سم تک باہر کی طرف ابھرا ہوا ہے۔
برقی فانوسوں اور قمقموں سے مزین باب قبلہ کے اندرونی راستہ کو آپ بھی ذیل میں موجود تصاویر میں دیکھ سکتے ہیں:
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: