بابل گورنریٹ میں ساتویں الحیات کورونا یونٹ میں (36) مکعب میٹرفی گھنٹہ کی پیداواری صلاحیت کے ساتھ جدید آکسیجن سسٹم کی تنصیب مکمل

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے انجینیئرنگ مینٹینس اینڈ کنسٹرکشن سیکشن نے اپنی پریس ریلیز میں بتایا ہے کہ سیکشن کے اہلکاروں نے بابل گورنریٹ میں زیر تعمیر ساتویں الحیات کورونا یونٹ میں آکسیجن پلانٹ کی تنصیب کا کام مکمل کر لیا ہے۔

انجینیئرنگ مینٹینس اینڈ کنسٹرکشن سیکشن کی طرف سے مرجان طبی ہسپتال میں تعمیر کیے جانے والے اس کورونا یونٹ کی اپ ڈیٹ کے بارے بات کرتے ہوئے مذکورہ منصوبہ کے تعمیراتی انچارج انجینیئر عمار صلاح نے بتایا کہ ہمارے ساتھیوں نے اس کورونا یونٹ میں آکسیجن پلانٹ کی تنصیب کا کام مکمل کر لیا ہے کہ جو فی گھنٹہ 36 مکعب میٹر آکسیجن تیار کرتا ہے۔ یہ دونوں آکسیجن پلانٹس PSA ٹیکنالوجی پر انحصار کرتے ہیں ، جس میں آکسیجن کو دوسری گیسوں سے الگ کرنے بعد باقی رہ جانے والی گیسوں کو جذب کرلیا جاتا ہے اور صرف آکسیجن کو آگے منتقل کیا جاتا ہے۔

یہ نظام عمارت کی ضروریات اور مستقبل میں کسی بھی اضافے کو مدنظر رکھتے ہوئے منتخب کیا گیا ہے جیسے الیکٹرانک طور سے کنٹرول کیا جاتا ہے۔ اس جدید نظام کو خصوصی ٹرانسمیشن ٹیوبز کے ذریعہ عمارت کے تمام 98 انفرادی کمروں سے منسلک کیا گیا ہے۔ اس جدید نظام میں گیس کی مقدار کو مرکزی طور پر کنٹرول کیا جاتا ہے۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا: " میں آکسیجن پلانٹ کی تنصیب کے لئے عمارت کے باہر ایک جگہ مختص کی گئی تھی جس سے عمارت کے اپنے ڈیزائن پر کوئی اثر نہیں پڑا۔ "

ان کا کہنا تھا کہ یہ یونٹ 97٪ تک مکمل ہو گیا ہے اور باقی ماندہ کام کو جلد پورا کر کے اسے محکمہ صحت کے حوالے کر دیا جائے گا۔



واضح رہے اس کورونا یونٹ کا کل رقبہ 3500 مربع میٹر ہے اور اس میں تمام سہولیات پر مشتمل سویت ٹائپ کے 98 انفرادی کمرے مریضوں کے مختص کیے گئے ہیں اور اس کے علاوہ 25 کمرے طبی اور اداری عملے کے لیے مختص ہیں۔



یاد رہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے انجینیئرنگ مینٹینس اینڈ کنسٹرکشن سیکشن کی طرف بابل گورنریٹ میں تعمیر کیا جانے والے اس کورونا یونٹ سے پہلے دو کربلا، ایک ہندیہ، ایک مثنٰی اور ایک نجف اشرف میں کورونا ہسپتال تعمیر کر چکا ہے کہ جہاں کورونا کے مریضوں کا علاج کیا جا رہا ہے جبکہ اس وقت روضہ مبارک کی طرف سے بغداد میں کورونا کے علاج کے لیے مراکز تعمیر کیے جا رہے ہیں اور انھیں مکمل کرنے کے لیے بہت تیزی سے کام کیا جا رہا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: