باب قبلہ کے سامنے واقع صحن الساقی کی تعمیر مکمل کر لی گئی ہے

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے انجینئرنگ اینڈ مینٹیننس ڈیپارٹمنٹ نے باب قبلہ کے سامنے واقع صحن الساقی جس کا رقبہ 850 مربع میٹر سے زیادہ ہے،سے متعلق تعمیر و ترقی کے کاموں کو مکمل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

مذکورہ بالا محکمہ میں کنسٹرکشن ورکس ڈویژن کے سربراہ انجینئر محمد مصطفی الطویل نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا: "صحن الساقی زائرین کرام کو مراسم زیارت کی ادائیگی کے لئے اضافی جگہ فراہم کرنے کے لئے تعمیر کیا گیا ہے ، خاص طور پر خصوصی ایام زیارت کے دوران جب لاکھوں زائرین کربلا آتے ہیں۔ حرم مطہر کے ارد گرد خالی جگہوں کی ترتیب نو اور تعمیر و بحالی کے ذریعہ زائرین کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے اضافی جگہیں تیار کی جا رہی ہیں۔ "

انہوں نے مزید کہا: " صحن الساقی صحن الجود کی تکمیل تھا ، اورصحن الساقی کی تعمیر سے صحن الجود کا رقبہ (1000) مربع میٹر تک پہنچ گیا ہے۔ اس طرح یہ اضافی جگہیں مخصوص ایام زیارت کے دوران ہونے شدید رش کو کم کرنے میں کردار ادا کریں گی ، خاص طورپرباب قبلہ پر کیونکہ بیشتر زائرین اور ماتمی جلوس یہی سے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں داخل ہوتے ہیں۔

انھوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا: "انفراسٹرکچر کی تیاری ، بجلی ، سیوریج اور پینے کے پانی کی پائپ لائنز بچھانے اور دیگر کاموں کو مرحلہ وار مکمل کرنے کے بعد فرش تیار کیا گیا اور آخر میں فرش پر ٹف ٹائلز اور کیربسٹون لگانے کا کام کیا گیا۔ اس جگہ کو ملحقہ مارکیٹ سے الگ کرنے کے لئے دھاتی باڑ لگائی گئی ہے۔ اس کے اس سڑک سے ملحقہ فٹ پاتھ کو بھی از سر نو تعمیر کیا گیا ہے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ توسیع، تعمیر، ترقی اور بحالی کے یہ تمام کام مخصوص ایام زیارت کے دوران شدید رش کو کم کرنے،زائرین کی نقل حرکت کو رواں اور سہل بنانے اور مراسم زیارت کی ادائیگی کے لئے اضافی جگہیں فراہم کرتے ہوئے زائرین کو بہترین خدمات دینے کے لئے کئے جا رہے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: